تازہ تر ین

پروٹیز پیسرربادا پر عائد 2میچز کی پابندی ختم

دبئی(آئی این پی)سیاہ فام جنوبی افریقن فاسٹ باﺅلر کگیسوربادا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے دی گئی سزا کے خلاف اپیل جیت گئے، آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ اپیل کمشنر مائیکل ہیرن نے ان پر عائد دو میچز کی پابندی ختم کر دی، میچ فیس جرمانے میں 25 فیصد کمی کی گئی جبکہ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا، اس کا مطلب ہے کہ ربادا اب کینگروز کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔آئی سی سی نے کینگروز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلوی قائد سٹیون سمتھ کو کندھا مارنے پر ربادا پر لیول ٹو چارج عائد کیا تھا ۔

جس کے باعث وہ کینگروز کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز سے باہر ہو گئے تھے تاہم جنوبی افریقن باﺅلر نے سزا کے خلاف اپیل کی تھی۔ آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ اپیل کمشنر مائیکل ہیرن نے 19 مارچ کو وڈیو کانفرنس کے ذریعے ان کی اپیل کی سماعت کی جو چھ گھنٹے تک جاری رہی، جنوبی افریقہ کے نامور ایڈووکیٹ دالی موفو نے ربادا کیس لڑا جبکہ فاسٹ باﺅلر ربادا، کپتان فاف ڈوپلیسی اور ٹیم مینجر محمد موسی جی بھی سماعت کا حصہ تھے۔سماعت کے بعد جوڈیشنل کمشنر نے کہا کہ ربادا لیول ٹو چارج کے مرتکب نہیں اسلئے ان پر عائد دو میچز کی پابندی ختم کی جاتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ میچ فیس جرمانے میں بھی کمی کر کے 25 فیصد کر دی گئی ہے اور انہیں تین کی بجائے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے بھی جوڈیشنل کمشنر کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف کوئی اپیل نہیں کریں گے۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ (کل) جمعرات سے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv