تازہ تر ین

سخاوت نازنے گانے کیساتھ ہارمونیم بجا کر سب کو حیران کردیا

لاہور (شوبزڈیسک) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے معروف کامیڈین اداکار سخاوت ناز کا چھپا ہوا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آنے لگا ، گانے کے ساتھ ہارمونیم بجانے پر بھی عبور حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سخاوت ناز نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی شروع کر دی ہے اور اس کے ساتھ انہوں نے ہارمونیم بجانے کی تر بیت بھی حاصل کر لی ہے۔ گزشتہ روز الحمراءہال llمال روڈ میں جاری اسٹیج ڈرامہ ” مائیں نی میں کینوں آکھاں “ کے وقفے کے دوران سخاوت ناز نے بیک اسٹیج پر اپنے ساتھی اداکاروں کو اس وقت حیرت زدہ کر دیا جب انہوں نے گانے کے ساتھ ہارمونیم بھی پلے کیا۔ ان کے نئے ٹیلنٹ پر اداکار گوشی خان ، صائمہ خان ، ظفر ارشاد اور منیر راج نے انہیں بھرپور داد دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv