تازہ تر ین

کسی نے ہراساں نہیں کیا، تاہم می ٹو میری بھی کہانی ہے

لندن(شوبزڈیسک)لالی وڈ سپرسٹار ماہرہ خان نے عالمی سطح پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف شروع ہونے والی مہم می ٹو کے حوالے سے کہا ہے کہ اگرچہ انہیں آج تک کسی نے ہراساں نہیں کیا گیا، تاہم می ٹو ان کی بھی کہانی ہے۔ورنہ ہیروئن کا کہنا تھا کہ شوبز میں قدم رکھنے کے بعد آج تک انہیں انڈسٹری میں نہ تو کسی نے ہراساں کیا اور نہ ہی انہیں کبھی کسی تضحیک آموز رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ایک انٹرویو میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرہ تبدیل ہو رہا ہے اور اب لوگ ایسے مسائل پر بھی گفتگو کرنے لگے ہیں، جن پر پہلے بات نہیں کی جاتی تھی۔ورنہ پر پابندی اور اس کے موضوع کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی فلم پر پابندی مخصوص لوگوں کی سوچ نے لگائی، جب کہ فلم کو نمائش کی اجازت پورے پاکستان کی سوچ نے دلائی۔

ان کا ماننا تھا کہ پاکستانی معاشرہ اس وقت تبدیلی کے لیے تیار ہے۔ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ورنہ میں کام کرنے سے پہلے وہ تھوڑی سے پریشان تھیں کہ ایک فلم معاشرے میں کس طرح تبدیلی لائے گی، تاہم وہ فلم کے موضوع کے حوالے سے بالکل مطمئن تھیں، کیوں کہ وہ ایسے ہی مسائل کے خلاف ہمیشہ سے کھڑی ہوتی ہیں۔قصور کی معصوم زینب کے بیہمانے قتل کے واقعے کو انہوں نے پاکستان کے لیے تبدیلی کا اہم واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سانحے کے بعد ہرکوئی انصاف کے لیے اٹھ کھڑا ہوا اور ہرکوئی گلیوں میں نعرے لگاتا نظر آیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv