تازہ تر ین

’خادم حسین رضوی کرپٹ ہیں اور ان کے ساتھی۔۔۔ “آئی ایس آئی نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی، ایسا انکشاف کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک) تحریک لبیک کے رہنما علامہ خادم رضوی اور ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی ساکھ قابل اعتماد نہیں ہے، تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی ایک کرپٹ آدمی ہیں جبکہ اشرف آصف جلالی ایک موقع پرست اور جوڑ توڑ کی سیاست کرنے والے شخص ہیں۔ آئی ایس آئی رپورٹ میں پیر محمد افضل کے کسی منفی پہلو کا ذکر نہیں کیا گیا۔سپریم کورٹ کے2 رکنی بینچ پر مشتمل جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنے کے سو موٹو کیس کی سماعت کی۔وفاقی حکومت کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود اس مقدمے کی پیروی کے لیے پیش ہوئے۔آئی ایس آئی نے فیض آباد دھرنے سے متعلق 92 صفحات پر مشتمل ایک جامع رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جس میں فیض آباد دھرنے کے بارے میں تمام تفصیل دی گئی ہے۔دھرنے میں کیا ہوا ؟کون لوگ شامل تھے ؟آپریشن کی ناکامی کی وجہ کیا تھی ؟اور اس کے سہولت کار کون کون تھے، اس رپورٹ میں ان تمام باتوں کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں دھرنا دینے والے علامہ خادم حسین رضوی ،ڈاکٹر اشرف آصف جلالی اور پیر محمد افضل قادری کے کردار کے بارے میں بھی بیا ن کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv