تازہ تر ین

پاکستان کے ایک ہی گاﺅں کے204 مکین ایڈز کا شکار،محکمہ صحت کی جانب سے مریضوں کے کوائف خفیہ رکھنے کا انکشاف

سرگودھا (ویب ڈیسک) کوٹ عمرانہ میں 204 مریضوں میں ایچ آئی وی ایڈز کی تصدیق ہو گئی جبکہ ٹیسٹوں کے نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق کوٹ عمرانہ میں ایڈز پھیلنے کے انکشافات پر سکریننگ کا عمل جاری ہے۔ محکمہ صحت سرگودھا کی جانب سے مجموعی طور پر 2757 افراد کے نمونہ جات لیبارٹری کو بھجوائے گئے جن میں سے 1406 کے نتائج موصول ہو چکے ہیں جن کے مطابق اب تک 204 افراد میں لیبارٹری نے ایچ آئی وی ایڈزاور 306 افراد میں ہیپاٹائٹس کی تصدیق کی ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر نتائج موصول ہو رہے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے اعدادوشمار اور مریضوں کے کوائف خفیہ رکھے جا رہے ہیں تاہم جن مریضوں میں متذکرہ امراض کی تصدیق ہوئی ہے انتظامیہ نے ان کا علاج معالجہ شروع کر دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv