تازہ تر ین

لاہور میں پی ایف ڈی سی فیشن شو کا رنگا رنگ آغاز

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان فیشن ڈیزائن کاو¿نسل (پی ایف ڈی سی) کی جانب سے تین روزہ رنگا رنگ فیشن شو کا آغاز ہوگیا۔پی ایف ڈی سی کا یہ 11 ایڈیشن ہے جو لاہور کے ایکسپو سینٹر میں جیو اور جنگ گروپ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے۔پی ایف ڈی سی فیشن شو میں پہلے روز 4 ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشن کی نمائش کی جن میں ڈیزائنرز حرا علی، حسین ریہار، ارجمند بانو اور ثانیہ مسکیتیا شامل ہیں۔پی ایف ڈی سی میں ماڈلز نے ریمپ پر فیشن واک کرتے ہوئے مخلتف انداز سے خواتین کو بااختیار ثابت کیا اور ان کے حقوق کے حوالے سے آگاہی دی۔

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ملبوسات کے رنگوں میں بھی تبدیلی دیکھی گئی اور موسم گرکی
مناسبت سے ہلکے رنگ کا انتخاب کیا گیا۔

فیشن شو میں تمام ڈیزائنرز نے پارٹی ملبوسات کے نت نئے ڈیزائنز کو متعارف کروایا جن پر پیسٹل اور موٹفس کا کام کیا گیا تھا۔

یہ فیشن شو 3 روز تک جاری رہے گا، جس کے دوران مختلف ڈیزائنرز کی کلیکشن دیکھنے کو ملے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv