نہال اڈیالہ سے رہا،نکلتے ہی مخالف پارٹیوں کے خلاف کیا کیا اُگلا جانئیے

راولپنڈی: (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔توہینِ عدالت کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل این) کے رہنما نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے سینیٹر نہال ہاشمی کو توہینِ عدالت کے جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ انھیں پانچ سال کیلئے کسی بھی عوامی عہدہ سنبھالنے کے لیے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے دو ججوں نے اتفاقِ رائے سے یہ فیصلہ نایا جبکہ بینچ میں شامل ایک جج نے کوئی رائے نہیں دی تھی۔اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں نہال ہاشمی نے دھواں دار تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سازشیوں! تمہارے ہاتھ میں کچھ نہیں، میں نے کب کسی کو برا کہا اور کب کسی کا نام لیا تھا، میں نے کب بابا رحمتے کا نام لیا، اور کس کو برا بھلا کہا تھا۔ تمہارے ہاتھ میں گولی مارنا ہو سکتا ہے، جیل بھیجنا ہو سکتا ہے لیکن میرے رب نے مجھے عزت دار بنا دیا لیکن کس کو کیا بنا دیا، اس بات کا قوم فیصلہ کرے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مجھے صرف انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک ماہ گزر گیا لیکن مجھے اپیل کا حق تک نہیں دیا گیا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرمندہ وہ ہو گا جو دو نمبر اور چور ہو گا، شرمندہ وہ ہو گا جو اپنے اختیارات سے تجاوز کرتا ہے۔ ایک ماہ گزر گیا میری اپیل کی سماعت نہیں ہوئی، مجھے انتقام کا نشانہ بنایا گیا یا انصاف کا بول بالا ہوا، آپ کس کا احتساب کر رہے ہو، کون ہو آپ؟نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کا سب سے کرپٹ ادارہ نیب ہے۔ نیب والوں کے گھر پرچھاپہ مارو، پاکستان کی ا?دھی دولت مل جائے گی۔ پاکستان ایسے لوگوں کے لیے نہیں بنایا گیا تھا جو پاکستان میں عیش کر رہے ہیں۔

ڈرون ہیند بیگز کو لے اُڑے ، dolce and gabbana کی ڈرون بیگز سے ماڈلنگ

یہ 2018ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم وقت سے بہت آگے ہیں،ڈرون سے زیادہ فیشن ایبل کون ہو سکتا ہے ،یہ دعوی کیا ہے اٹلی کے لگثرری فیشن ہاﺅس Dolce and Gabbanaکا جنہوں نے ہینڈ بیگز کی ماڈلنگ کیلئے انسانوں کے بجائے ڈرونز کے جھر مٹ سے ماڈلنگ کروائی ،ماڈلنگ کا یہ انداز بہت منفرد اور حیران کن تھا،شائقین نے اس کو بھر پور داد دی۔

بافٹا ایوارڈز کا میلہ برطانوی شہزادی نے لوٹ لیا

بافٹا(ویب ڈیسک)آسکراورگولڈن گلوب ایوارڈزکے بعد اہم ترین برٹش فلمی ایوارڈز ’دی برٹش اکیڈمی ا?ف فلم اینڈ ٹیلی وڑن ا?رٹس‘ (بافٹا) کے میلے میں ہولی وڈ فلم ‘تھری بل بورڈز آو¿ٹ سائیڈ ایبنگ،مزوری‘ نے پانچ ایوارڈز جیت کر اگرچہ سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔تاہم یہ میلا برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے جیت لیا، جو تمام فوٹوگرافرز ومہمانوں کی توجہ کا مرکز رہیں۔71 ویں بافٹا فلم ایوارڈز کی تقریب لندن کے رائل البرٹ ہال‘ میں منعقد ہوئی، جس میں فلم ‘تھری بل بورڈز آو¿ٹ سائیڈ ایبنگ،مزوری‘ نے بہترین فلم، بہترین اداکارہ، معان اداکار، ا?و¿ٹ اسٹینڈنگ برٹش فلم اور اوریجنل اسکرین پلے کے ایوارڈ اپنے نام کیے۔بافٹا کے لیے ‘تھری بل بورڈز آو¿ٹ سائیڈ ایبنگ،مزوری‘ کو سب سے زیادہ یعنی 9 نامزدگیاں ملی تھیں، جن میں سے اس نے 5 میں ایوارڈ حاصل کیے۔بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ’دی شیپ ا?ف واٹر‘ کے گیولرمو ڈیل ٹورو کو دیا گیا، اس فلم کو بھی 3 سے زائد کیٹیگریوں کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ اس فلم نے مجموعی طور پر تین ایوارڈ اپنے نام کیے۔بہترین اداکار کا ایوارڈ ’ڈارکیسٹ اور‘ کے گیری اولڈ مین لے اڑے، اس فلم کو بھی 9 کیٹیگریوں کے لیے نامزد کیا گیا تھا، تاہم اس نے صرف 2 ایوارڈ حاصل کیے۔بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ‘تھری بل بورڈز آو¿ٹ سائیڈ ایبنگ،مزوری‘ کی فرانسز میکڈورمن کو دیا گیا۔بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ’ا?ئی ٹونیا‘ کی ایلیسن جینی لے اڑیں، بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ ’کوکو‘ کو دیا گیا۔71 ویں بافٹا ایوارڈز کی میزبانی 71 سالہ اداکارہ جوئنا لیمولی نے کی، انہوں نے پہلی بار میزبانی کے فرائض سر انجام دیے، جب کہ وہ گزشتہ 17 سال بعد بافٹا کی پہلی خاتون میزبان بھی بنیں۔بافٹا ایوارڈز میں بھی متعدد اداکارفلم انڈسٹری میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف شروع کی گئی مہم کی سپورٹ میں سیاہ لباس پہن کر شریک ہوئے۔بافٹا ایوارڈز کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن بھی شامل ہوئیں، جو فوٹوگرافرز سمیت تقریب میں شامل دیگر افراد کی توجہ کا مرکز رہیں۔اگرچہ کیٹ مڈلٹن نے تقریب کے لیے سیاہ کے بجائے گہرے رنگ کے کپڑوں کا انتخاب کیا، تاہم ان کے شوہر سیاہ سوٹ میں شامل ہوئے۔

ماورا نے غلطی تسلیم کر لی ،نام کو جان بوجھ کر کیوں بگاڑا؟؟ وجہ جانئے لنک میں….

لاہور(ویب ڈیسک)ماورا نے تسلیم کیا کہ یہ میری غلطی ہے حسین کے سپیلنگ hussainکی بجائے hocaneلکھتی ہوں۔اداکارہ ماورا حسین نے نام کے سپیلنگ غلط متعارف کرانے کی اپنی غلطی تسلیم کر لی۔لاہور میں ہونیوالی ایک تقریب کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ حسین کے سپیلنگ غلط لکھتی ہیں جس کی وجہ سے بچے کنفیوز ہیں کہ کون سے سپیلنگ درست ہیں،اور ساری صورت حال کی ذمہ دار آپ ہیں،جس پر ماورا حسین نے کہا کہ یہ میری غلطی ہے کہ hussainکے بجائے hocaneلکھتی ہوں۔

خیبر پختونخواہ کے سکولوں میں طلبہ و طالبات کے اندراج کی تعداد انتہائی افسوسناک ہے,رانا مشہود

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے سکولوں میں طلبہ و طالبات کے اندراج کی تعداد انتہائی افسوسناک ہے اورپنجاب حکومت نے تعلیم کے لئے 345 بلین روپے کی کثیر رقم مختص کی گئی ۔انکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے سکولوں میں بچوں کے اندراج کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم بری طرح ناکام ہوئی ہے اور لاکھوں بچے سکول جانے سے محروم رہے۔ جبکہ 2008 سے 2017 تک پنجاب کے سکولو ں میں 5 ملین سے زائد طلبہ وطالبات کا اندراج ہواہے۔
بروز منگل شائع کیے جانے والے ایک ہینڈ آؤٹ کے مطابق، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے ایلیمینٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے اساتذہ کے ساتھ کیے جانے والے ایک حالیہ سروے کے مطابق ابھی بھی لاکھوں بچے سکول کی تعلیم سے محروم ہیں۔جبکہ 275 سکول اساتذہ کی عدم دستیابی ، زمینی جھگڑوں اورسکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند پڑے ہیں۔ یہ رپورٹ کے پی کے میں تعلیم کے حوالے سے کام کرنے والی ایک این جی او کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔ سروے کے دوران کے پی کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں معیاری تعلیم کی فراہمی ناممکن ہے۔
پنجاب میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے پنجاب حکومت نے 345 بلین روپے کا فند تعلیم کے لئے مختص کیا۔ جبکہ 3,000 سکولوں کی اپ گریڈیشن کی گئی اور پنجاب کے154 سکولوں کو برٹش کونسل کی جانب سے پہلی بار ایوارڈز ملے۔

اللہ کو سب بتاﺅں گی،شعیب ملک کا دھیان پی ایس ایل کے ساتھ شامی بچی کے نزعی بیان پر درد بھرا ٹویٹ

دبئی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر شعیب ملک ایک جانب پاکستان سپر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں تو دوسری طرف وہ شام میں مسلمانوں کی موجودہ صورت حال پر بھی دل گرفتہ ہیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں نے ابھی پڑھا ہے کہ شام کی ایک ننھی نے خالق حقیقی کے پاس جانے سے پہلے کہا ہے کہ وہ اللہ تعا لیٰ کو سب کچھ بتائے گی ۔ میں بہت بوجھل دل کے ساتھ ٹویٹ کر رہا ہوں ،اے اللہ رحم فرما ۔شعیب ملک کی یہ ٹویٹ جیسے ہی سامنے آئی تو صارفین نے خوب سراہا ۔

ہولی پارٹیا ں منسوخ ، سری دیوی کی موت ،شبانہ اعظمی نے ہولی پارٹی منسوخ کر دی

ممبئی (ویب ڈیسک)سری دیوی کی موت ،شبانہ اعظمی نے ہولی پارٹی منسوخ کر دی،بھارتی میڈیا کے مطابق شبانہ اعظمی نے ٹوئٹر پر کہا کہ سری دیوی کی موت کے باعث پارٹی منسوخ کر دو۔

ٹیچرز،خاکوب ،سرکاری ملازمین ،سب جلسے میں پابند ،سائلین دھکے کھاتے رہے

قصور(ویب ڈیسک) پتوکی میں شہباز شریف کے جلسہ میں خاکروب ،ٹیچرز پٹواری اور دیگر ملازمین لے جانے کے باوجودشرکا کی خاطرخواہ تعداد جمع نہ کی جا سکی ۔زرائع سے پتہ چلتا ہے کہ ن لیگ ضلع قصور میں ارکان قومی اسمبلی نے جلسہ میں شرکا کو بڑھانے کے لئے مختلف میونسپل کمیٹیز کے تمام خاکروب ملازمین،پٹواریوں اور دیگر سرکاری ملازمین کو جلسہ میں حاضری کا پابند بنایا ۔اس کے علاوہ جلسہ کی وجہ سے قصور و دیگر علاقوں میں تمام سرکاری دفاتر خالی رہے ۔سائلین دھکے کھاتے رہے اور خوار ہوتے رہے ۔ملازمین کی شرکت کے باوجود ن لیگ بڑا پاور شو نہ کر سکی ۔

پٹرول مسلسل مہنگا آخر حکومت کیا چاہتی ہے ؟؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارتِ خزانہ کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 94 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے فی لیٹر اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔حکومت ایسا کیوں کر رہی ہے ؟اس کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے،دوسری وجہ بجٹ ہے ،حکومت سات سو ارب کے لگ بھگ ٹیکس پٹرول اور ڈیزل کے ذریعے وصول کرتی ہے ،چونکہ ایف بی آر براہ راست ٹیکس وصول نہیں کر سکتا ،اس لیے کئی ٹیکس پٹرول مصنوعات پر رکھے ہیں ،پچھلے پانچ سالوں میں ہماری برآمدات 25ارب ڈالر معاشی تاریخ میں بھی ایسا نہیں ہوا کہ برآمدات مسلسل پانچ سال کرتی رہیں ۔