زرداری کے دست راست بلوچستان کے بعد اب پشاور میں ، وجہ جان کر سب حیران

اسلام آباد (آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کے دست راست ڈاکٹر قیوم سومرو نے بلوچستان میں کامیاب سیاسی آپریشن کے بعد اب پشاور میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔ ڈاکٹر قیوم سومرو سینٹ کے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا ٹارگٹ ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سے سینٹ کی تین تین نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے کیونکہ سندھ سے پیپلز پارٹی کو 8نشستیں ملنے کا قوی امکان ہے۔ آئندہ الیکشن سے پہلے پیپلز پارٹی کے 13سینیٹر ریٹائر ہو رہے ہیں جبکہ سینٹ الیکشن میں اسے 14نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی اگر یہ ٹارگٹ حاصل کر لیتی ہے تو آئندہ چیئر مین سینٹ بھی پیپلز پارٹی کا ہی ہو گا۔ پیپلز پارٹی کی چیئر مین سینٹ کے عہدے کے لئے پہلی ترجیح محترمہ فریال تالپور اور دوسری ترجیح ڈاکٹر عاصم ہیں۔

پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی ، ایف آئی اے کے اعتراف سے خوف وہراس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث گروہ موجود ہیں،جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ نجی چینل جیو نیوزکے مطابق ڈائریکٹر سائبر کرائمز وفاقی تحقیقاتی ادارے کیپٹن (ر) محمد شعیب نے کہا کہ ملک میں چائلڈ پورنو گرافی کے چار کیسز رجسٹرڈ ہیں جن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس حوالے سے ملوث گروہ موجود ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف شکایات بیرون ملک سے آئیں،اس کے علاوہ دیگر انکوائریاں بھی جاری ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد شعیب نے کہا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی کے بین الاقوامی گروہوں کے ممبر ہیں جو پڑھے لکھے اور انگریزی زبان میں گفتگو کرنا جانتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسے گروہوں میں مڈل اور اپرمڈل کلاس کے لو گ شامل ہیں۔ خیال رہے دو روز قبل ایف آئی اے نے بچوں سے جنسی زیادتی اور بچوں کی فحش ویڈیوز کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دو رکنی تفتیشی ٹیم بنا کر ملک بھر کے دفاتر کو خط لکھا تھا۔

کشمیریوں کا لندن اور امریکہ میں ایسا اقدام ، بھارت کی نیندیں حرام

واشنگٹن (آن لائن) یورپ کے بعد فری کشمیر اور فری خالصتان مہم امریکا پہنچ گئی، واشنگٹن کی سڑکوں پر بینرز والی گاڑیوں نے بھارتی حکام کی نیندیں حرام کر دیں، کشمیری عوام اور لارڈ نذیر تن تنہا بھارتی قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہیں۔بھارتی ظلم کے خلاف دنیا بھر میں آوازیں اٹھنے لگیں، فری کشمیر مہم کی حمایت میں بولنے اور عالمی برادری کی توجہ دلانے کے لئے لارڈ نذیر کی آواز دبانے کی بھی تمام وششیں ناکام ہوگئیں۔ یورپ کے بعد امریکا میں بھی بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے مہم شروع ہوگئی۔واشنگٹن میں چلنے والی ٹیکسیوں پر فری کشمیر اور فری خالصتان کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔ فری کشمیر کے نعروں سے سجی گاڑیاں امریکی شہریوں کی توجہ کا مرکزبن گئیں۔ واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم وستم کےخلاف نعرے بازی کی۔بھارتی حکومت اور “را” لندن میں فری کشمیر اور فری خالصتان مہم سے بوکھلائے ہوئے ہیں۔ انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاج دبانے کے لئے مودی رکار کے حمایت یافتہ چیلوں نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے