تازہ تر ین

معروف خاتون سیاستدان، امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر سیدہ عابدہ حسین سے پروگرام ٹی ایٹ فائیو میں گپ شپ


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سفیر سیدہ عابدہ حسین نے کہا ہے کہ میں پاکستان کی پہلی عورت ہوں جو ضلع چیئرمین کونسل آف جھنگ منتخب ہوئی۔ والد کی وفات کے بعد محسوس ہوا کہ ان کے کچھ سیاسی کام ادھورے ہیں اس لئے سیاست میں قدم رکھا اور بہت سے کام کروائے چینل ۵ کے پروگرام ”ٹی ایٹ۵“ میں گفتگو کرتے
ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو میرے پسندیدہ لیڈر ہیں ان میں انسانیت کا درد محسوس کرنے کی خصوصیات واضح تھیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بچپن میں بہن بھائیوں کی بہت کمی محسوس ہوئی۔ لیکن والد صاحب کو ہمیشہ اپنا آئیڈیل اور دوست تسلیم کیا۔ اسکول کی یادیں بہت حسین ہیں موسیقی کا بے حد شوق ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے سُر نہیں دیئے۔ گھڑسواری، مصوری، قوالی، غزلیں سننا پسندیدہ مشغلوں میں شامل ہے۔ زندگی میں بہت خوشیاں ملیں لیکن والد کی علالت کا عرصہ یاد کر کے بہت افسردہ ہو جاتی ہوں میری والدہ نے میرے بچے پالے اور میں نے سیاست میں کام کیا۔ مجھے میری ماں سے بہت قربت تھی کبھی فرق محسوس نہیں ہوا۔ موجودہ سیاست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی 2018ءکے انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں لے گی اور حکومت میں آنا بھی ممکن ہے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی کارکردگی خاصی بہتر دکھائی دیتی ہے۔




خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv