تازہ تر ین

اہلسنت جماعت کا ایک پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) اہل سنت جماعتوں کے گرینڈ الائنس ”نظام مصطفی متحدہ محاذ“ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اہل سنت جماعتیں ایک پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گی۔ کسی بھی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ وقت آنے پر کریں گے۔ رانا ثناءاللہ کی وضاحت ناقابل قبول ہے۔ وزیرقاون کو تجدید ایمان اور شرعی توبہ کے بغیر معافی نہیں ملے گی۔ ختم نبوت سے غداری کرنے والوں کو سزا ملنے تک عوامی بے چینی ختم نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظام مصطفی متحدہ محاذ کے زیراہتمام سندرشریف میں منعقدہ مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد سعیدکاظمی نے مزید کہا کہ نظام مصطفی متحدہ محاذ صوفیا کے ماننے والوں کا نمائندہ سیاسی پلیٹ فارم ہے۔ ہم ووٹ کی طاقت سے انقلاب نظام مصطفی لائیں گے۔ قوم ترقی و خوشحالی کے لئے نظام مصطفی کی حامی قوتوں کا ساتھ ہے۔ سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ 2018ءکے الیکشن میں اہل سنت کا ووٹ تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ یا رسول اللہ کہنے والے پاکستان کی حقیقی سیاسی قوت ہیں۔ وطن عزیز کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ختم نبوت سے غداری کرنے والوں سے مفاہمت نہیں ہوسکتی۔ مرکزی جماعت اہلسنت کے امیر پیر میر عبدالخالق نے کہا کہ پاکستان بنانے والے مشائخ کے فکری وارثان پاکستان بچانے کے لئے میدان میں آگئے ہیں۔ مشائخ کونسل کے چیئرمین پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کہا کہ اہل حق کی بیداری اور اتحاد نوید انقلاب ہے۔ آئندہ الیکشن میں غداران ختم نبوت کو نفرت کی علامت بنائیں گے۔ تحریک فیضان اولیاءکے صدر اور پاکپتن شریف کے زیب سجادہ پیر دیوان عظمت سید محمد چشتی نے کہا کہ قوم کرپٹ افراد کو نفرت کی علامت بنا کر سیاست بدر کردے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv