تازہ تر ین

نگران وزیر اعظم کی تقر ر ی کے چرچے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لئے ابتدائی صلاح مشورے شروع ہو گئے ہیں،نواز شریف کی رائے کو حتمی حیثیت حاصل ہوگی جبکہ اپوزیشن لیڈر بھی آئندہ ماہ تک دوسری پارٹیوں سے صلاح مشورے مکمل کرلینگے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کی حکومت کی معیاد ایک سو بیس دن باقی رہ گئی ہے جسکی تکمیل پر عام انتخابات کا اعلان ہوا تو پورے ملک میں انتخابی عمل ساٹھ دن میں پورا ہوگا۔اس سے محض ایک دن یا چند روز قبل قومی اسمبلی کو تحلیل کر دیا گیا تو عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوے دن میں انتخابی عمل مکمل کرنا ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عباسی نے سبکدوش وزیراعظم اور حکمران پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف کو باور کرا دیا ہے کہ وہ جس دن کہیں گے قومی اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی بصورت دیگر اسے اکتیس مئی تک فعال رکھا جائے گا ۔ ایک سو بیس دن کی مدت شروع ہونے کے بعد اب اگر کوئی رکن اسمبلی اپنی نشست سے استعفی دیتا ہے یا کسی رکن کی موت واقع ہو جاتی ہے یا کسی دوسری وجہ سے اسکی نشست خالی ہو جاتی ہے تو الیکشن کمیشن خالی شدہ نشست پر ضمنی انتخاب کرانے کا پابند نہیں ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv