تازہ تر ین

پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی ، ایف آئی اے کے اعتراف سے خوف وہراس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث گروہ موجود ہیں،جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ نجی چینل جیو نیوزکے مطابق ڈائریکٹر سائبر کرائمز وفاقی تحقیقاتی ادارے کیپٹن (ر) محمد شعیب نے کہا کہ ملک میں چائلڈ پورنو گرافی کے چار کیسز رجسٹرڈ ہیں جن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس حوالے سے ملوث گروہ موجود ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف شکایات بیرون ملک سے آئیں،اس کے علاوہ دیگر انکوائریاں بھی جاری ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد شعیب نے کہا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی کے بین الاقوامی گروہوں کے ممبر ہیں جو پڑھے لکھے اور انگریزی زبان میں گفتگو کرنا جانتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسے گروہوں میں مڈل اور اپرمڈل کلاس کے لو گ شامل ہیں۔ خیال رہے دو روز قبل ایف آئی اے نے بچوں سے جنسی زیادتی اور بچوں کی فحش ویڈیوز کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دو رکنی تفتیشی ٹیم بنا کر ملک بھر کے دفاتر کو خط لکھا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv