پاکستان کی معروف ترین یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی ،جب وائس چانسلر کے پاس گئی تو انہوں نے کیا کہا،استادوں کی استادی بارے تہلکہ خیز انکشاف

ملتان (ویب ڈیسک ) بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ نے یونیورسٹی کے لیکچرارسمیت 6 افراد پر زیادتی کا الزام لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کی نوجوان طالبہ مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائے جانے پرانصاف کیلئے درخواست لے کر ایس ایس پی آپریشنز کے پاس پہنچ گئی ہے ،متاثرہ لڑکی کا کہناہے کہ وائس چانسلر نے شکایت کا نوٹس نہیں لیا جس کے بعد پولیس کے پاس آئی ہوں ،ان تمام ملزمان نے مجھے ایک سال قبل زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کر نا شروع کر دیا جس کے بعد میں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے بھی تحریری شکایت کی لیکن میری کوئی درخواست نہیں سنی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز سیف اللہ خٹک نے ایس پی گلگشت جلیل عمران کو تحقیقات کا حکم جاری کر دیاہے۔ان کا کہناتھا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور جلد ہی پیش رفت دیکھنے میں آئے گی۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ متاثرہ لڑکی کو وائلنس اگینسٹ وویمن سنٹر منتقل کر دیا گیاہے۔

اربوں کی کرپشن ۔۔۔فریال تالپور کے گرد گھیرا تنگ

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے لاڑکانہ میں مبینہ 90 ارب روپے کی کریشن کے معاملے پر فریال تالپور ودیگر کے خلاف اربوں روپے کریشن کی درخواست بحال کردی۔سندھ ہائی کورٹ نے لاڑکانہ میں مبینہ 90 ارب روپے کی کریشن کے معاملے پر فریال تالپور ودیگر کے خلاف اربوں روپے کریشن کی درخواست بحال کردی۔ عدالت نے فریال تالپور، ایاز سومرو، شفقت سومرو، چیف سیکرٹری ودیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 فروری تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔اس سے قبل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ خاندان کو لاحق خطرات کے پیش نظر درخواست واپس لی تھی تاہم خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا لہذا مفاد عامہ کی خاطر درخواست کو بحال کیا جائے اور لاڑکانہ میں ہونے والی کریشن کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

راؤ انوار کی گرفتاری کی تاریخ نہیں دے سکتا ,آئی جی سندھ بے بس

کراچی(ویب ڈیسک )آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے راو¿ انوار کی گرفتار پر بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کوئی ڈیڈ لائن دینے سے انکار کردیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا نمائندوں نے آئی جی سندھ سے سوالات کیے اور ان سے راو¿ انوار کی عدم گرفتاری کی وجہ جاننے کی کوشش کی۔صحافی کے سوال پر کہ راو¿ انوار کال کررہے ہیں لیکن گرفتار کیوں نہیں ہورہے؟ آئی جی سندھ نے جواب دیا کہ ہمارے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کا کوئی نظام نہیں۔میڈیا نمائندوں نے آئی جی سندھ پوچھا کہ راو¿ انوار ایئرپورٹ سے کس طرح نکل گئے؟ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ اس کا جواب اسلام آباد ائیر پورٹ سے لیں۔اے ڈی خواجہ کا کہان تھا کہ اس حوالے سے کیس درج کرلیا ہے، جو قانونی کارروائی کرنا تھی کرلی لیکن گرفتاری پر کوئی تاریخ نہیں دے سکتا۔یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی سندھ کی استدعا پر انہیں 27 جنوری کے روز راو¿ انوار کی گرفتاری کےلیے تین روز کی مہلت دی تھی لیکن نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد روپوش معطل ایس ایس پی راو¿ انوار کو پولیس اب تک گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے راﺅ انوار کا پتہ بتا دیا

کراچی(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ راو¿انوار کہا ں ہے یہ صرف آصف زرداری کو پتہ ہے ۔ایم کیو ایم کو کراچی کامجرم سمجھتے ہیں ،پیپلزپارٹی کو پنجاب میں ایک سیٹ نہیں ملے گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نواز شریف عدل کی بحالی کے لیے تحریک چلا رہے ہیں،کل مسلم لیگ ن کے صدر کراچی آئیں گے،گرین لائن منصوبے کا وہ کل 2 بجے دورہ بھی کریں گے،2013 سے اب تک پی ایم ایل این نے تاریخی کام کیا ہے ،بجلی کے بے پناہ کارخانے لگائے گئے ہیں،کے فور منصوبے پر کام نواز شریف نے ہی شروع کرایا ہے، موٹرویز پر کام بھی وفاق کا ہی کارنامہ ہے،شہر کے لوگوں کو محصور کرلیا گیا تھا، شہر کا امن برباد کردیا گیا تھا ،ہر چوتھے دن ہڑتال کے نام پر معیشت بند ہوتی تھی،کوئی مسجد کوئی امام بارگاہ شہر قائد میں نہیں بچی تھی ،انہوں نے کہا کہ ساڑھے تیرا ہزار میگا واٹ بجلی ان چار سالوں میں پیدا کی ہے،کے پی کے میں ایک بھی میگا پراجیکٹ شروع نہیں ہوا ،اگر ایک دفعہ عوام نے کراچی میں نواز شریف کو ووٹ دیا تو لاہور بہت پیچھے رہ جائے گا ،جو لوگ کرپشن اور قتل کرتے ہیں ان سے حساب کتاب نہین ہوتا،مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف آتا ہے تو رینجرز امن بحال کر دیتی ہے ،راو¿ انوار کے بارے میں کسی کو معلوم ہے تو وہ آصف زرداری ہیں،پیر پگارا سے ہم رابطے میں ہے ،کل گیارہ بجے کے بعد نواز شریف لینڈ کریں گے، شہر کو گندگی کا ڈھیر کس نے بنایا ہے؟انہوں نے آصف زرداری کو مخاطب کر کے کہا کہ آصف زرداری یہ سندھ تمہارے ہاتھ سے نکل رہا ہے ،کل پورا دن نواز شریف کراچی والوں کے ساتھ ہوں گے ،وزارت اعظمیٰ سے ہٹا دیا لیکن عوام کے دلوں میں نواز شریف بسا ہوا ہے ،بلوچستان کے عوام بکاو¿ مال نہیں ہیں،حکومتیں تو الٹتی رہتی ہیں،نواز شریف کل وزیراعظم تھے آج نہیں ہیں،پیسہ چلانے کا مطلب ہے کہ آپ نے سیاست میں ہتھیار ڈال دیئے ہیں،ووٹ اسے ملے گا جس نے پاکستان کی خدمت کی ہے ،ہم ایم کیو ایم کو کراچی کامجرم سمجھتے ہیں ،پیپلزپارٹی کو پنجاب میں ایک سیٹ نہیں ملے گی۔

نواز شریف کی ہدایت پر مطلوب ترین غیر ملکی کا نام ای سی ایل سے کیوں نکالا،چودھری نثار کا اہم انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی قومی ائیر لائن پی آئی اے کے جرمن سی ای او کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے مخالف تھے ،وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ای سی ایل سے نام نکالا گیا تھا۔سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کے ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے جرمن نڑاد سابق سی ای او برنڈ ہلڈن برینڈ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق آنے والی خبریں مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہیں، ان میں کوئی حقیقت نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان جرمن باشندے کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے مخالف تھے اور ان کا موقف تھا کہ قومی ایئرلائن کے غیر ملکی سی ای او کا کرپشن الزامات پراحتساب ضروری ہے،وزیراعظم آفس کی مداخلت پر ان کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا۔ ترجمان کے مطابق اس وقت جرمن سفارتخانے نے وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے یقین دہانی کرائی تھی کہ پی آئی اے کا سی ای او برنڈ ہلڈن برینڈ ایک ماہ بعد واپس آ جائینگے اور وزارت خارجہ کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم کے سیکرٹری نے چوہدری نثار سے ذاتی طور پر ملاقات کی اور اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کی ہدایات چوہدری نثار علی خان تک پہنچائیں جن میں کہا گیا تھا کہ برنڈ ہلڈن برینڈ کو ایک ماہ کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

ناممکن کو ممکن کس نے بنایا ،،مریم نواز نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی اس سے بڑی فتح کیا ہوگی کہ مخالفین کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں ہے، ان کی ہر بات نوازشریف سے شروع ہو کر انھیں پر ختم ہوتی ہے اور یہ اپنی ساڑھے چار سالہ ناکامی کی شرمندگی کو نوار شریف پر الزامات لگا کر چھپا رہے ہیں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی دس ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کا ناممکن کام بھی کر گیا اور کوئی ساڑھے چار سال بعد بھی ناکامی کی شرمندگی کو الزامات میں چھپا رہا ہے ۔ رہنما مسلم لیگ (ن) کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے اور عوامی خدمت کے لیے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے ۔ لیڈروں کو اپنا آرام قربان کرنا پڑتا ہے۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف بورڈ صدیق الفاروق کوعہدے سے ہٹادیا

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کوعہدے سے ہٹاکر حکومت کو قواعد کے مطابق نئے چیئرمین کی تقرری کاحکم دیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کٹاس راج مندر کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے چیئرمین متروکہ وقف بورڈ صدیق الفاروق کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صدیق الفاروق چیر مین متروکہ وقف املاک کے عہدے کے اہل نہیں، حکومت قواعد کے مطابق نئے چیئرمین کی تقرری کرے۔اس سے قبل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے صدیق الفاروق کا بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدیق الفارق کی مدت ختم ہوچکی ہے، نئے چیئرمین کی سمری جلد بھیج دی جائے گی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سمری موو کریں لیکن صدیق الفاروق کوفارغ کریں۔وکیل متروکہ وقف املاک نے کہا کہ قوانین کے مطابق نئے چیئرمین کی تعیناتی تک صدیق الفاروق کام جاری رکھ سکتے ہیں جب کہ چیف جسٹس نے صدیق الفاروق سے مکالمہ کیا کہ آپ کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے، یہ سیاسی اقربا پروری کا کیس ہے جب کہ صدیق الفاروق نے کہا کہ جب مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں تھا تو آپ بھی میرے پاس آتےتھے۔

دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا ۔۔۔عمران خان نے نواز شریف کو بڑا چیلنج کر دیا

(ویب ڈیسک )عمران خان نے نواز شریف کو انوکھا چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو انوکھا چیلنج کر دیا۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کسی گراو¿نڈ میں جلسہ کریں اور میں بھی اسی گراو¿نڈ میں دوسرے دن جلسہ کروں گا۔دودھ کا دوودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا کہ کس کے جلسے میں زیادہ لوگ ہیں۔اس کے علاوہ عمران خان نے مال روڈ پر ہونے والے احتجاج میں لوگوں کی تعداد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مال روڈ پر ہونے والا احتجاج ماڈل ٹاو¿ن کے شہدا کے لیے تھا اور اس کو فلاپ نہیں کہا جا سکتا۔

جا پا ن میں انو کھا ہوٹل

لاہور (نیٹ نیوز) جاپان میں ایک ہوٹل میں ایسے سلیپر پیش کردئیے گئے جو خود بخود ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ معروف آٹو موبائل کمپنی نسان کی جانب سے تیار کردہ یہ سلیپر جاپان کے ایک ہوٹل کے داخلی دروازے پر رکھے گئے ہیں۔جیسے ہی مہمان اندر داخل ہوتے ہیں وہ ان سلیپر کو استعمال کرسکتے ہیں، اس کے بعد جب وہ انہیں اتار دیتے ہیں تو یہ سلیپر خود بخود اپنی جگہ پر جا کر ترتیب سے سیٹ ہوجاتے ہیں۔ان سلیپر کے نیچے ننھے منے 2 پہیے لگے ہیں جو سینسر اور کیمروں کی مدد سے حرکت کرتے ہیں۔ان جوتوں کا آئیڈیا نسان کی سیلف پارکنگ کار سے لیا گیا ہے جو ڈرائیور کی موجودگی کے بغیر خود بخود پارکنگ میں جا کر پارک ہوجاتی ہیں۔اس ہوٹل میں خودبخود حرکت کرنیوالی میزیں اور کشنز بھی رکھے گئے ہیں جو ہوٹل میں آنیوالے مہمانوں کی دلچسپی کا باعث بن جاتے ہیں۔

بسنت منانے کی مشروط اجازت ۔۔۔ ایک اور اہم خبر

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بھی مشروط طور پر بسنت بنانے کی حمایت کر دی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہناہے کہ وہ پکے لاہورئیے ہیں اور وہ بسنت کا تہوار روایتی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہوئے بچپن ہی سے پتنگ بازی کر رہے تھے بسنت کا تہوار کیونکہ لاہورئیورں کا تہوار تھا اس لئے اس تہوار میں شرکت کیلئے نا صرف ملک بھر سے بلکہ دنیا کے مختلف ممالک سے لوگ لاہور پہنچتے تھے میں آج بھی بسنت کے اس خوبصورت تہوار کو مس کر رہا ہوں لیکن بدقسمتی سے چند عناصر نے اپنے خصوصی مفادات کیلئے اس فیملی تہوار کو خونی تہوا ر کی شکل میں تبدیل کر دیا جس کے باعث پنجاب حکومت کو آج سے دس سال قبل بسنت پر پابندی عائد کرنا پڑی ان کایہ بھی کہنا تھا کہ اگر اس بات کی یقین دہانی ہوجائے کہ بسنت کے تہوار پر ممنوعہ ڈور اور دھاتی تاریں استعمال نہیں کی جائیں گی تو بسنت کو بطور محفوظ تہوارمنایا جا سکتاہے۔

 

عدالت نے نواز شریف کے وکیل کا مطالبہ مان لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کی تشریح کے لیے 13 درخواستوں کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل نے تیاری کے لیے سپریم کورٹ سے مہلت طلب کرلی، جس پر عدالت عظمیٰ نے آئندہ ہفتے تک کا وقت دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 5 رکنی لارجر بنچ درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ ‘نواز شریف کی طرف سے کون آیا ہے؟’ جس پر ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ کھڑے ہوئے اور عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے وہ پیش ہوئے ہیں۔ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ نے عدالت عظمیٰ سے تیاری کے لیے تین دن کی مہلت طلب کی۔جس پر جسٹس ثاقب نثار نے ہدایت کی کہ آیندہ ہفتے تیاری کرکے آجائیں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے تھے کہ اگر کیس کے سلسلے میں نواز شریف پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ فیصلہ دے دیں گے۔

 

عمران خان کو عدالت سے بلاوا آ گیا , کپتان پریشان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 2014 دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 15 فروری جبکہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں 26 فروری کے لیے طلبی کے سمن جاری کردیئے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی آئی چیئرمین کی طلبی کے سمن جاری کیے۔پولیس نے گزشتہ روز ملزم عمران خان کے خلاف مقدمات میں عبوری چالان داخل کیا تھا۔واضح رہے کہ 2014 میں اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے وقت پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کے خلاف چار مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں پی ٹی وی حملہ، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس شامل ہے۔