تازہ تر ین

سعودی عرب میں شدید سردی بارے ایسی تصاویر نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی کہ یقین کرنا مشکل ہو جائےگا۔

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں عمومی طورپر موسم گرم اور خشک رہتا ہے لیکن اب سعودی عرب میںتبوک کے علاقے میں شدید برفباری ہوئی ہے جس سے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی تاہم یہ پہلا واقعہ نہیں جب اس پہاڑی علاقے میں برفباری ہوئی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شمال میں واقع تبوک کے شمال مغرب میں واقع اللوز کوہستانی پہاڑی سلسلے علاقے کا سب سے اونچا سلسلہ ہے جو سطح سمندر سے 2583میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ برفباری کے بعد اونٹ بھی برف میں ڈھک گئے اور سیاح وہاں پہنچ کر بچوں کے ہمراہ اسکیٹنگ کرنے لگے، اللوز جانے والے راستوں پر جمعہ کو زبردست بھیڑ دیکھی گئی جبکہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv