تازہ تر ین

بچوں سے زیادتی کے واقعات پر خصوصی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ حکومت ملک بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کےلئے اقدامات کررہی ہے ¾ قومی کمیشن برائے حقوق اطفال ایکٹ 2017ءکا نفاذ کردیا گیا ہے‘ قائم کمیشن بچوں سے متعلق موجودہ قوانین کا جائزہ لے کر نئی قانون سازی تجویز کرے گا ¾بجلی کے بقایا جات آسان شرائط پر ماہانہ اقساط پر ادا کرنے کی سہولت دی جاسکتی ہے ¾ بقایا جات معاف نہیں ہو سکتے ¾تاپی گیس پائپ لائن ترکمانستان سے بھارت تک جائے گی۔ جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے انسانی حقوق کے قومی کمیشن سے گزشتہ ایک سال کی ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔ جمعہ کو وقفہ پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے بتایا کہ حکومت ملک بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ¾ انسانی حقوق کا علاقائی دفتر کوئٹہ نے جون 2013ءسے دسمبر 2017ءتک میڈیا مانیٹرنگ کے ذریعے 3297 معاملات پر کارروائی کی ہے۔ 41 آگاہی سیمینارز و ورکشاپس منعقد کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انسانی حقوق کے لائحہ عمل پر عملدرآمد کی نگرانی کے لئے قومی ٹاسک فورس نوٹیفائی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب اور ملائیشیا میں بہت سے پاکستانی بے روزگار ہوئے۔ سابق وزیراعظم نے اس پر کمیٹی بنائی اور تین ہزار لوگوں کو مفت وطن واپس لایا ¾دو ہزار کے اقامہ جات کی تجدید کرا کے انہیں ملازمت دلائی۔ ان کے خاندانوں کو پچاس پچاس ہزار روپے روزمرہ ضرورت پوری کرنے کے لئے دیئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے ایکشن پلان کے تحت ہیومن رائٹس کمیشن اور تمام صوبوں میں چیف سیکرٹریوں کو فوکل پرسن بنایا گیا اور ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انسانی حقوق کے قومی کمیشن نے اپنے قیام سے اب تک ایک ہزار 241 مختلف شکایات نمٹائی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کمیشن کے لوگ قصور میں گئے اور زینب کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں بیانات لئے۔ سپیکر نے کہا کہ اس بارے میں کمیشن سے رپورٹ لے کر ایوان میں پیش کی جائے۔ سپیکر نے کہا کہ انسانی حقوق کے قومی کمیشن کے قیام سے اب تک کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے۔ وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال نے بتایا کہ ایم ڈی پی ایس او کا تجربہ 38 سال کا ہے۔ موجودہ ایم ڈی کی تقرری خالصتاً میرٹ پر کی گئی ہے۔ اس کے لئے چھ امیدواروں کی حتمی شارٹ لسٹ وزارت کو بھجوائی گئی۔ ان کی تقرری ایل این جی ٹرمینل کی نیلامی کے بعد کی گئی ہے۔ وزیر مملکت برائے توانائی ڈویژن عابد شیر علی نے بتایا کہ جس فیڈر پر دس فیصد سے زائد لاسز ہوں گے وہاں پر لوڈشیڈنگ ہوگی۔ بلوچستان میں سمارٹ میٹرنگ میں کچھ مسائل ہیں۔ حکومت بجلی کی چوری روکنے اور نقصانات کو کم کرنے‘ بقایا جات کی وصولی میں تیزی لانے‘ بجلی میں کمی لانے کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات کرتے ہوئے صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے ذمہ بقایا جات ہیں ان کو آسان شرائط پر قسطیں کرکے دیں گے تاہم بقایا جات معاف نہیں ہو سکتے یہ ادا کرنے پڑیں گے۔ جام کمال نے بتایا کہ تاپی گیس پائپ لائن ترکمانستان سے بھارت تک جائے گی۔ یہ پراجیکٹ بجلی پیدا کرنے میں معاونت کرے گا جس سے مستقبل کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ پائپ لائن کی سکیورٹی کے لئے مقامی لوگوں کی خدمات لی جائیں گی۔ تاپی کے تحت گیس کی لاگت بہت زیادہ نہیں ہے۔ منصوبے کی تعمیر سے ملک میں درکار توانائی پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ وقفہ سوالات کے دوران نعیمہ کشور نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں فرانزک لیب نہیں ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن مراکز سارے بند ہیں۔ جس پنجاب کو ہم دن رات گالیاں دیتے ہیں مردان واقعہ کی فرانزک رپورٹ اس پنجاب کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لئے بھیجی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ آئندہ ہفتہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی ایک سال کی رپورٹ پیش کی جائے۔ راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ کراچی میں ماورائے عدالت قتل ہونے والے نوجوان کے حوالے سے بھی رپورٹ اس کے ساتھ پیش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انسانی حقوق کو حکومت نے فنڈز فراہم کئے ہیں۔ متاثرین کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کے لئے بھی فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ سپیکر نے وزارت کے حکام کو آگاہ کیا کہ وہ لاپتہ افراد سمیت تمام اہم نکات جو ممبران اٹھا رہے ہیں نوٹ کرلیں اور تفصیلی جواب دیں۔ سپیکر نے کہا کہ قانون بنا ہے تو عملدآمد نہیں ہوتا۔ عدالتوں سے بھی فیصلوں میں تاخیر ہوتی ہے۔ ہم حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل دس رکنی کمیٹی بناتے ہیں جس سے ایک ماہ میں رپورٹ لیں گے۔ راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ ہم نے انسانی حقوق کی پامالی روکنی ہے‘ بچوں سے زیادتی کے واقعات سے عالمی سطح پر بھی پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے۔ جمال الدین نے کہا کہ میرے حلقہ میں ایک نوجوان نقیب اللہ کا کراچی میں ماورائے عدالت قتل ہوا ہے اس کی تحقیقات کرائی جائیں۔ نوید قمر نے کہا کہ اس پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے کل تک اس کی رپورٹ آجائے گی۔ اس کا انتظار کیا جائے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ممتاز سائنسدان ڈاکٹر اشفاق، منصف منو بھائی، کﺅٹہ میں شہید ہونے والے پولیو ورکروں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بچوں سے زیادتی کے واقعات کی مانیٹرنگ‘ اس کی روک تھام کے لئے قانون سازی اور مو¿ثر اقدامات کے لئے قومی اسمبلی کی دس رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کمیٹی کے قیام کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دی۔ اس کمیٹی میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب‘ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری‘ رکن قومی اسمبلی زاہد حامد‘ شائستہ پرویز ملک‘ شاہدہ اختر علی‘ ڈاکٹر عذرا فضل‘ روزینہ خورشید عالم‘ کشور زہرہ‘ صاحبزادہ طارق اللہ اور علی محمد خان شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv