لاہور ( آن لائن )نیب لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ کے خلاف تحقیقات کا دائر وسیع کرتے ہوئے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن اور سٹیٹ بینک کو مراسلے جاری کر دیئے ہیں جبکہ دونوں افراد کو 23 جنوری کو طلب کر لیا گیاہے ۔