تازہ تر ین
loc

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ بارے پاکستان نے ایڈین ڈپٹی ہائی کمیشنر کو کھری کھری سنا دیں

بھمبر(ویب ڈیسک)بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے 10 طالبات زخمی ہوگئیں۔بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی اوربربریت دن بدن بڑھتی جارہی ہے، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج ورکنگ باؤنڈری اور سیز کنٹرول لائن سے ملحقہ شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چاہی سماہنی سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس کے نتیجے میں 10 طالبات زخمی ہوگئیں۔ بھارتی اشتعال انگیزی کا شکار بننے والی طالبات میں سے پانچویں جماعت کی ایک طالبہ چمن کی حالت زیادہ تشویشناک ہے اور اسے شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال بھمبرمنتقل کیا گیا ہے۔

فائرنگ کے بعد شہریوں کی جانب سے بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری بھارت کو دہشت گرد ملک قراردے۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے جس میں رواں ہفتے بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کے جوان بھی شہید ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر آج بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کشمنر جے پی سنگھ کو گزشتہ روز بھی دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا اور تازہ واقعے پر پیشی کے بعد گزشتہ ایک ہفتے میں یہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی تیسری طلبی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv