تازہ تر ین

بلوچستان پھر دشمن کے نشانے پر , بڑی خبر آ گئی

کوئٹہ (ویب ڈیسک)سریاب روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارجاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں ڈبل روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طورپراسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت شوکت اورمحمد الیاس کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی محمد جاوید کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے واقعہ کی تحقیقات شرو ع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دو روزمیں 3 اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی رئیسانی روڈ پرفائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv