تازہ تر ین

ن لیگ سے استعفے،کالم نگار میں کالم نگاروں کے سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کالم نگار علامہ صدیق اظہر نے کہا ہے کہ میرے خیال اپوزیشن پارٹیاں نواز شریف کی بیس پاور کو ہلا نہیں سکتیں ۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کے باوجود پارٹی میں کوئی دراڑ نہیں پڑی۔ البتہ مسلم لیگ ن کی حکومت پر دباﺅ بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈیا اور اسرائیل بنیاد پرست ہیں۔ ہمیں بس خود کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کے خلاف اس نئے محاذ کو انتہائی باریک بینی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو رہا۔ دہشت گردی کے خلاف جو فتوی دیاگیا یہ حکومت کی ناکامی ہے۔معروف صحافی و تجزیہ کارامجد اقبال نے کہا کہ عمران خان اور ز رداری الگ الگ وقت میں سٹییج پر آئے لیکن باقی ساری قیادت تو سٹیج پر بیٹھی تھی۔تمام جماعتیں الیکشن کی تیاری میں لگی ہیں لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے ہمارے اردگرد کیا ہو رہا ہے۔ہمیں خود کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے تبھی ہم درپیش مسائل سے بخوبی نمٹ سکیں گے۔تجزیہ کار اعجاز حفیظ نے کہا کہ ضمنی انتخابات سے کسی جماعت کی مقبولیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ نواز شریف اور ذوالفقار بھٹو کا موازنہ کرنا بالکل درست نہیں۔جتنا پیپلز پارٹی کو زرداری نے نقصان پہنچایا اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اسرائیل سے بھلے کی امید رکھنا دیوانے کا خواب ہے۔ سب سے زیادہ دہشت گردی سے پاکستان کو نقصان ہوا۔بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ پاکستان کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا پنجاب اور سندھ پولیس میں سیاسی بھرتیاں مسائل کی جڑ ہیں۔اگر علماءنے فتوی دے دیا تو ہمیں اسے پلس پوائنٹ کہنا چاہئے۔کالم نگارحافظ شفیق الرحمان نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے کہا کہ جس نے زرداری کی سیاست کو سمجھنا ہو تو اس کو پی ایچ ڈی کی ضرورت ہے میرے خیال میں آصف زرداری کی سیاست نظریاتی سیاست نہیں۔نہ ہی ان نواز شریف کی سیاست نظریاتی ہے۔میرا وجدان کہتاہے مارچ کے آغاز سے استعفوں کی رم جھم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ہمارے وطن کو مٹانے کے درپے ہیں۔ ننھی مقتولہ زینب کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کا دعویٰ کرنےوالا اب کہاں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv