تازہ تر ین

مارتا نے آسٹریلین اوپن میں نئی تاریخ رقم کردی

میلبورن (اے پی پی) یوکرین کی سٹار کھلاڑی مارتا کوستیوک آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز تیسرے راﺅنڈ میں پہنچنے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں، کیرولین وزنائیکی، ایلینا سوتیلانا، برٹنز، لینٹ، اوسٹاپنکو، علیزے کورنیٹ اور کایا کنیپی نے بھی دوسرا مرحلہ عبور کر لیا۔ آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں بدھ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز دوسرے راﺅنڈ میچ میں یوکرینی کھلاڑی مارتا کوستیوک نے اولیویا روگوسکا کو شکست دے کر تیسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی، اس کے ساتھ ہی مارتا 15 برس کی عمر میں آسٹریلین اوپن تیسرے راﺅنڈ میں داخل ہونے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں‘کیرولین وزنائیکی نے کروشین کھلاڑی جینا فیٹ کو 3-6، 6-2 اور 7-5 سے ہرا کر تیسرے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی۔، یوکرین کی ایلینا سوتیلانا بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے جمہوریہ چیک کی سینیاکووا کو شکست فاش سے دوچار کیا، ہالینڈ کی کیکی برٹنز نے حریف امریکن کھلاڑی گبز کو کو ہرا کر تیسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، فرانسیسی کھلاڑی علیزے کورنیٹ بھی دوسری آزمائش میں سرخرو رہیں، انہوں نے جرمنی کی جولیا جارجز کو شکست دی، کایا کنیپی نے مونیکا پوئیگ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، دیگر کھیلے گئے میچز میں کارلا سوریز نوارو، جلینا اوسٹاپنکو، مارٹک، کونتاویت، ریبریکووا اپنی اپنی حریفوں کو ہرا کر تیسرے راﺅنڈ میں داخل ہو گئیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv