تازہ تر ین

آپ کا اے ٹی ایم کو ڈ چار ہندسو ں کا کیو ں بنا یا گیا،دلچسپ انکشا فا ت

نیو یا رک (ویب ڈیسک)بینک کے اے ٹی ایم میں مستعمل پن کوڈ کے استعمال اور اہمیت سے ہم سب واقف ہیں۔ یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ چار اعداد پر مشتمل ہوتا ہے مگر کیوں؟ اس کا جواب دنیا میں صرف ایک شخص کو معلوم تھا اور آخر کار انہوں نے اب یہ راز سب کو بتا دیا۔وہ یہ کہ ہم سب آج چار اعداد پر مشتمل پن کوڈ ان کی بیگم کی وجہ سے استعمال کرتے ہیں۔ یہ صاحب جان شیپر ڈبیرن ہیں جو 15مئی 2010 کو چل بسے تھے۔عمر کے ا?خری دور میں وہ سکاٹ لینڈ میں اپنے چھوٹے سے مچھلی فارم سے مچھلیاں چرانے والے شریرسی لائنز کو ان کی شرارتوں سے باز رکھنے کی خاطر کوئی حل ڈھونڈ رہے تھے۔شیپرڈ نے بتایاکہ جب انہوں نے اے ٹی ایم مشین کی ایجاد کے بعد پن کوڈ کی ایجاد کے بارے میں سوچا تو باورچی خانے میں کام کرتی اپنی بیگم صاحبہ سے بات کی۔ جب وہ فوج میں تھے تو ان کی پہچان ایک نمبر تھا جس میں چھ اعداد تھے۔ اگرچہ انھیں یہ سارے اعداد یاد تھے لیکن ان کی بیگم کو ان میں سے صرف چار اعداد یاد تھے،اور انہوں نے کہا کہ چھ ہندسے یاد رکھنا کافی مشکل ہے۔ یہی وجہ تھی کہ شیپرڈ نے پن کوڈ کے لیے اپنی بیگم کی یاداشت مد نظر رکھتے ہوئے صرف چار اعداد مقرر کیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv