تازہ تر ین
shahbaz shareef

شہباشریف کا اچانک دورہ قصور ،مقتولہ زینب کیساتھ مردان کی اسماءبارے چونکا دینے والی گفتگو

قصور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ زینب کے کیس بہت پیشرفت ہوئی ہے جو سائنسی بنیادوں پر آگے بڑھ رہی ہے مگر قاتل کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی وقت نہیں دے سکتا۔قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ زینب کے کیس پر پیشرفت کا جائزہ لینے آیا، تحیققات کے لیے تمام ادارے انتھک محنت کررہے ہیں، کیس میں عسکری ایجنسیز، نادرا اور فارنزک ڈیپارٹمنٹ کا بھی بے پناہ تعاون حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر اس معاملے کی دن رات نگرانی کررہا ہے، اس بارے میں کوئی قیاس آرائی نہ کی جائے، تحقیقاتی ٹیم کی پوری مدد کی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزمان کو پکڑنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی، پر امید ہیں کہ ملزمان پکڑے جائیں گے لیکن کوئی وقت نہیں دوں گا، کوشش ہے جلد ملزمان کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔شہبازشریف نے زینب کے اہل علاقہ سے اپیل کہ وہ تحقیقاتی ٹیم کا ساتھ دیں، ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائےگا، تحقیقاتی ٹیم کسی طرح بھی ساتھ دینے والوں کا نام سامنے نہیں لائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مجرموں کو پکڑنا سب سے اولین ذمہ داری ہے، ینب قتل کیس پر بہت پیشرفت ہوئی ہے جون انتہائی سائنٹفک طریقے سے جاری ہے، تمام افسران بہت تندہی سے کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے جامع کوششیں جاری ہیں.شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سائنٹفک انویسٹی گیشن بتارہی ہے کہ اصل مجرم کے ساتھ اس کا کوئی ساتھی بھی ہوسکتا ہے۔مال روڈ پر دھرنے سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ پنجاب نے مردان میں زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی عاصمہ کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ زینب کی طرح عاصمہ بھی قوم کی بیٹی ہے، دھرنا دینے والوں کی اگر مثبت سوچ ہے تو جو لوگ مال روڈ پر آئے ہیں کیا یہ لوگ اس طرح مردان جاکر عاصمہ کے لیے بھی آنسو بہائیں گے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ان معاملات پر سیاست نہ کریں، قوم کو جذبات کو نہ بھڑکایا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv