تازہ تر ین

کینٹ ایریا دھماکے سے لرز اٹھا ، کس اہم ترین شخصیت کو نشانہ بنایا گیا؟ نام بارے پتہ چل گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد کے امن پر ایک اور حملہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی کے قریب خود کش حملہ ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار حملے میں محفوظ رہے۔ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزم ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت ہواجب ایس ایس پی راؤ انوار دفتر سے گھر جا

رہےتھے۔ دھماکہ ملیر کینٹ میں ہوا۔ تین حملہ آور راؤ انوار کے راستے میں گھات لگائے بیٹھے تھے جیسے ہی راؤ انوار کیبکتر بند گاڑی ان کے نشانے پر آئی ان میں سے ایک نے خود کو اس سے ٹکرا دیا۔ حملے میں راؤ انوار اور دیگر اہلکار بکتر بند گاڑی کی وجہ سے محفوظ رہے۔ ایک پولیس اہلکار نے بروقت جوابی فائرنگ کرکے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آور اور اس کے ساتھی کی لاشوں کو ہسپتال پہنچا دیا ہے اور جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے راؤ انوار سے فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ سہیل انور سیال نے ڈی آئی جی ایسٹ سے راؤ انوار پر حملہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی راؤ انوار پرحملہ سے متعلق انچارج کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار کوئی خودکش حملہ آور جھلساہوا دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی ملیر پر

حملہ آور نے کون سا بارود استعمال کیا ؟ یہ جاننے کی کوشش کر رہےہیں، ممکن ہے بارود نے آگ پکڑلی ہواور دھماکا نہ ہوا ہو۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv