تازہ تر ین

سجل علی نے قصور سانحہ کی وجہ سے اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کر دی

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ سجل علی نے آج (بدھ ) اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کر دی۔ اس حوالے سے اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ قصور میں معصوم زینب کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعے نے مجھے اندر سے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور ابھی تک میں دکھ اور غم کی کیفیت سے نکل نہیں پائی ۔ میں ہر سال اپنی سالگرہ مناتی ہوں مگر اس بار میں اپنی سالگرہ نہیں مناﺅں گی البتہ سالگرہ کی شام کو معصوم زینب کی یاد میں شمعیں روشن کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ زینب کے قاتل کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv