تازہ تر ین

زینب سے درندگی کرنیوالا گرفتار , حقائق سے پردہ اٹھ گیا

لاہور(نامہ نگار)سانحہ قصور میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ،لاہور پولیس کی جانب سے گذشتہ روز حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشابہت رکھنے والے ملزم عمر کو گرفتار کیا گیا جس کی موبائل لوکیشن کو جیوفینسنگ کے ذریعے شناحت کی گئی تاہم مبینہ ملزم کو ڈی این اے فرانزک اورپولی گرافک کرانے کیلئے جے آئی ٹی کے حوالے کرتے ہوئے ملزم کے ابتدائی اعترافی بیان کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے ملزم کو شمالی چھاﺅنی کے علاقہ بھٹہ چوک سے گرفتار کیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزم زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم زینب کا رشتہ دار بھی ہے جو کہ وقوعہ کے روز قصور میں تھا تاہم اس حوالے سے اعلیٰ پولیس افسران کی جانب سے اس کی تفتیش کی گئی ہے دوسری طرف ملزم کی گرفتاری اور اس میں مدد فراہم کرنے والے افراد کیلئے 1 کروڑ روپے کا انعام رکھا گیا تھا تاہم اس بات کا فیصلہ ہوناباقی ہے کہ گرفتار ہونے والا مبینہ شخص واقعی طور پر اس واقعہ میں ملوث ہے کیونکہ اس سے قبل بھی قصور میں 1 درجن واقعات میں 8 واقعات میں ملوث ملزم ایک ہی تھا جس کی رپورٹ فرانزک رپورٹ میں آئی ہے جبکہ دوسری طرف سانحہ قصور کے حوالے سے جے آئی ٹی کی طرف سے مقامی افراد کے ڈی این اے اور سیاسی اثررسوخ رکھنے والے افراد کے ڈیروں پرموجود ملازمین کے بھی ٹیسٹ کرنے تھے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv