تازہ تر ین
kohli

امپائرکیساتھ نامناسب رویے پرکوہلی کوجرمانہ

دبئی(آئی این پی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو جرمانہ کردیا ہے ۔ ویرات کوہلی میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقا کی دوسری اننگز کے 25ویں اوورمیں گیلی گیندپرامپائرسے شکایت کرتے رہے اور پھر غصے میں گیند زمین پر دے ماری ۔کھیل کے اختتام پر آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ نے کوہلی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا اور کوہلی کی جانب سے اپنی غلطی مانے جانے کے بعد آئی سی سی نے بھارتی کپتان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے کھاتے میں ڈال دیا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv