تازہ تر ین

شاہین آفریدی آئرش بیٹسمینوں کیلئے قہر بن گئے

وانگیری(آئی این پی) شاہین آفریدی کی تباہ کن باولنگ کی بدولت پاکستان نے انڈر19 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی9 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔پاکستان انڈر19ٹیم نے 98رنز کا آسان ہدف 9ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصاب پر پورا کر لیا۔پاکستان کی جانب سے زید عالم43اور حسان خان نے27رنز بنائے۔قبل ازیںآئرلینڈ کی پوری ٹیم97رنز پر آوٹ ہوگئی،پاکستان کے شاہین آفریدی نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے6وکٹیں حاصل کیں، کپتان حسان خان نے بھی 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔تفصیلا ت کے مطابق ونگھاری میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔شاہین آفریدی کی تباہ کن بالنگ کے سامنے آئرش بلے باز بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔آئرلینڈ کی جانب سے جوشوا لٹل 24 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ آئرلینڈ کے سات بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔شاہین آفریدی نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 15 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں جو انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بہترین بالنگ کا ریکارڈ ہے جبکہ کپتان حسان خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان نے نویں ہی اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی، زید عالم 43 اور حسان خان نے 27 رنز بنائے۔شاہین آفریدی کو عمدہ بالنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv