تازہ تر ین

برطانیہ سے شریف فیملی کے متعلق بڑی خبر آ گئی

برطانیہ (ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کی فلیگ شپ کمپنیوں کی چھان بین کے لیے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آپریشنز ظاہر شاہ کی سربراہی میں نیب کی تین رکنی ٹیم برطانیہ پہنچ گئی۔نیب ذرائع کے مطابق ڈی جی آپریشنز ظاہر شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی نیب ٹیم آج برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے حکام سے ملاقات کرے گی۔نیب ٹیم کی برطانوی لینڈ رجسٹری ڈپارٹمنٹ اور کمپنی ہوم نامی آڈٹ فرم کے حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے۔3 رکنی ٹیم میں ڈی جی نیب ظاہر شاہ، ڈائریکٹر رضوان احمد اور انویسٹی گیشن افسر محمد کامران شامل ہیں۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے تھے، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق تھے۔نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس (لندن فلیٹس) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا۔دوسری جانب العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv