تازہ تر ین

دنیا کی بڑی طاقتو ں کا بڑا فیصلہ

کراچی(خصوصی رپورٹ)اسرائیل کے شہر حیفہ میں امریکا، برطانیہ سمیت 10بڑے یورپی ممالک کے خفیہ اداروں کا3 روزہ اجلاس 14جنوری 2018 ءسے شروع ہوگیا ہے۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکا، برطانیہ ،بھار ت، اسرائیل اور 10بڑے ممالک کے270 کے قریب سینئر خفیہ اہلکار اس اجلاس میں افغانستان میں پاکستان کی ضرورت کے فوائد، امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو دارالحکومت بنانے جیسے امور ،خطے میں بھارت کو ایک خاص مقام پر لانے کے حوالے سے اور اسرائیل کو بھارت کا افغانستان میں پارٹنر بنانے جیسے امور پر گفتگو کرینگے، کہا جارہا ہے کہ بھارت اس وقت امریکا، برطانیہ، اسرائیل ،فرانس اور کئی یورپی ممالک سے جدید سامان حرب کی خرید میں مصروف ہے، کھربوں ڈالر کی فوجی سازو سامان بھارت ان ملکوں سے 2020ءتک حاصل کرے گا۔ ان انٹیلی جنس اہلکاروں کے اجلاس کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اسرائیل کو افغانستان کے حوالے سے امریکا اور بھارت نے اپنامعلوماتی پارٹنر بنالیا ہے، اسرائیل کے حکام اس حوالے سے بھارت کے تعاون سے اپنا ایک سیل دہلی میں قائم کرچکا ہے اور اہم افغانوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv