تازہ تر ین

ہندو ،یہو د ی گٹھ جور, ہمسایہ ملک میں کیا ہونے جا رہا ہے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک‘ آن لائن) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو 6 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں اور ان کے ساتھ 130 رکنی وفد بھی ہے جس میں زیادہ تر کاروباری اور دفاعی شخصیات شامل ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے اس دورے کو تاریخی قرار دیا ہے جس میں دونوں ممالک تجارت اور دفاع کے ساتھ ساتھ سفارتی تعلقات کو فروغ دیں گے۔ نیتن یاہو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ مودی سے تفصیلی گفتگو کریں گے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم ممبئی، احمد آباد اور آگرہ بھی جائیں گے۔ نئی دہلی میں 15 جنوری کو انڈو اسرائیل سی ای او فورم منعقد ہو گا جبکہ نیتن یاہو 16 جنوری کو ایک بڑی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند سے بھی ملیں گے۔ نیتن یاہو کے دورے کے موقع پر تین مورتی یادگار کو تین مورتی حیفہ چوک کا بھی نام دیا گیا ہے۔ جبکہ دونوں سربراہان اس موقع پر مہمانوں کی کتاب پر دستخط کر کے اپنے تاثرات تحریر کریں گے۔ واضح رہے کہ سال 2003 میں سابق اسرائیلی وزیراعظم ایریل شیرون نے بھارت کا دورہ کیا تھا جبکہ اب 15 برس بعد کسی اسرائیلی وزاراعظم کا یہ پہلا بھارتی دورہ ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس جولائی میں وزیراعظم نریندر مودی اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ بھارت ایک عالمی طاقت ہے اور اسرائیل کے لئے ایک نعمت ہے۔ ان دونوں ممالک کے درمیان، معاشی، سکیورٹی، سیاحتی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کی صرورت ہے۔ دوسری جانب تیل و گیس کی تلاش، رینیو ایبل انرجی، ایئرپورٹ پروٹوکولز، سائبر سکیورٹی، مشترکہ فلم سازی کے مفاہمتی معاہدوں کی یادداشت پر بھی دستخط ہوں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے پہلے دورے پر بھارت پہنچ گئے، جہاں وہ 6 دن قیام کریں گے۔خیال رہے کہ نیتن یاہو کا یہ پہلا، جب کہ کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا گزشتہ 15 سال بعد بھارت کا پہلا دورہ ہے۔اس سے قبل آخری مرتبہ اسرائیلی وزیر اعظم ایریل شیرون 2003 میں بھارت آئے تھے۔ نیتن یاہو کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کی 25 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے اپنا پہلا بھارتی دورہ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اسرائیلی دورے کے 6 ماہ بعد کیا۔بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق بینجمن نیتن یاہو اپنی اہلیہ اور دیگر حکام کے ساتھ دہلی ایئرپورٹ پہنچے، جہاں نریندر مودی نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ نریندر مودی نے پروٹوکول کو توڑتے ہوئے نیتن یاہو کا خود پرجوش طریقے سے استقبال کیا اور ان سے گلے ملے۔بعد ازاں دونوں رہنما تین مورتی چوک پہنچے، جہاں اسرائیلی وزیر اعظم کو بھارتی فوج نے سلامی دی۔ نیتن یاہو کے اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی، دفاعی، داخلی و خارجہ معاملات سمیت ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں کی کئی یاداشتوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بات چیت کریں گے۔ آج پیر کے روز نیتن یاہو کی ملاقات بھارتی وزیراعظم نیرندر مودی اور صدر رام ناتھ کووِند سے ہو گی۔ وہ بھارت اسرائیل سی ای او فورم میں بھی شرکت کریں گے ۔نیتن یاہو کے ساتھ ایک بڑا اعلیٰ تجارتی وفد بھی بھارت پہنچ رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv