تازہ تر ین
imran-qadri

سیاسی جماعتوں کا نیا منصوبہ۔۔۔ کیا ہونے جا رہا ہے

لاہور (خصوصی رپورٹ) حکومت مخالف جماعتوں نے لاہور کو احتجاجی مرکز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور کو لاک ڈاﺅن کرنے کا منصوبہ تیار، 17جنوری کا احتجاجی جلسہ دھرنے میں تبدیل کرنے پر غور شروع کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق عوامی تحریک نے اپوزیشن رہنماﺅں نے مشاورت شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے کہ جلسے کو دھرنے میں تبدیل کردیا جائیگا۔ دھرنے کا دورانیہ 10سے 17 یوم تک ہوسکتا ہے۔ تاہم دھرنے کی حتمی مدت کا فیصلہ اپوزیشن مل کر کریگی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کے زیادہ رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ ایک احتجاجی جلسے سے حکومت پر دباﺅ نہیں پڑے گا۔ دھرنا ہی حکومت کے خلاف موثر ثابت ہوگا۔ اپوزیشن جماعتوں نے اپنی اپنی سطح پر احتجاج کی تیاریاں شررع کردیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف 18 جنوری کو مال روڈ پر احتجاج کریگی۔ کپتان نے حکومت مخالف احتجاج کے حوالے سے پارٹی کارکنوں کو بھرپور انداز سے مال روڈ پہنچنے کی کال دیدی۔ مال روڈ پر پی ٹی آئی کے احتجاج کیلئے ایکشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ کمیٹی مدت میں شفقت محمود اسحاق خاکوانی‘ رائے حسن نواز‘ عامر کیانی‘ چودھری سرور‘ اعجاز چودھری‘ میا ں محمود الرشید شامل ہیں۔ باہمی مشاورت سے تیار کی جانے والی حکمت عملی پر سفارشات منظوری کے لئے چیئرمین کو پیش کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں اپوزیشن کی ایکشن کمیٹی کے ارکان خرم نواز گنڈا پور‘ عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی نے مال روڈ پنجاب اسمبلی کے مقام کا دورہ بھی کیا۔ اس دوران طے پایا کہ پنجاب اسمبلی کے مقام کا دورہ بھی کیا۔ اس دوران طے پایا کہ پنجاب اسمبلی کے سامنے قائدین کا سٹیج بنایا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 17 جنوری کو 12 بجے جلسے کا آغاز ہوگا۔ عمران خان‘ سراج الحق چودھری پرویزالٰہی‘ شیخ رشید‘ صاحبزادہ حامد رضا‘ راجہ ناصر عباس نے احتجاج میں شرکت کی تصدیق کردی۔ پیپلزپارٹی کی قیادت آصف زرداری کی شرکت سے متعلق ایک دو روز میں آگاہ کردے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv