تازہ تر ین
imran khan

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سب سے بڑے ڈرامے باز ہیں ،عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو سب سے بڑا ‘ڈرامے باز’ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکیوں کو خوش کرنے کے لیے ہر روز نیا ہیٹ پہنتے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان میں سب لوگ شلوار قمیض پہنتے ہیں، لیکن شہباز شریف نے اپنے سارے سوٹ نکالے ہوئے ہیں اور اسی لیے ہر روز نئے نئے ہیٹ (ٹوپی) پہنتے ہیں تاکہ امریکیوں کو یہ بتا سکیں کہ میں بھی ان ہی کی طرح ہوں۔عمران خان نے شریف برادران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ، یہ دونوں بھائی دو دو مرتبہ بالترتیب وزیراعظم اور وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں اور انہوں نے امریکیوں سے مطالبہ کیا کہ انہیں تیسری مرتبہ بھی باری دلوا دی جائے۔عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ‘شہباز شریف نے گزشتہ دور میں امریکا سے حکومت بحال کروانے کی درخواست کی تھی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے الزام عائد کیا کہ ‘شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نےانتہا پسندگروپوں کو پالا ہوا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حال ہی میں پاکستان کو دی جانے والی دھمکی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہا امریکا اپنی 16 سالہ ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، جبکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہمیں 25 ارب روپے کے نام پر ذلیل کر رہا ہے، جبکہ اسحاق ڈار کے بیٹے کے دو ٹاور ہی 25 ارب روپے کے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ نواز شریف کے 300 ارب روپے ملک سے باہر پڑے ہیں، جو وہ چوری کرکے لے گئے تھے۔عمران خان نے امریکا کے موجودہ رویے کا ذمہ دار اپنے ملک کے طبقہ اشرافیہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘ہمیں انڈین لابی کی ضرورت نہیں، ہمارے اپنے لیڈر ملک کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور اس ملک کے ادارے مافیا کے ہاتھوں مفلوج ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو افغانستان میں مکمل امن چاہتا ہے اور افغانستان کا امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔اس سے قبل عمران خان نے پاک فضائیہ کے پہلے مقامی سربراہ سابق ایئرچیف مارشل اصغر خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اصغر خان ایماندار، صادق اور امین تھے۔ان کا کہنا تھا، ‘مجھے خوشی ہوئی تھی کہ اصغرخان نے اپنی پارٹی پی ٹی آئی میں ضم کی تھی اور انہوں نے انتخابات میں دھاندلی پر بڑی جدوجہد کی۔عمران خان نے مزید کہا کہ اصغر خان کیس پر پوری طرح پیش رفت کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv