تازہ تر ین

گرین شرٹس نے مشقوں کا آغاز کر دیا

نیلسن(آئی این پی)پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں 6جنوری کو ایکشن میں دکھائی دے گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریزکی تیاریوں کیلئے باقاعدہ پریکٹس کا آغاز کر دیا ہی، ابتدائی مرحلے میں پلیئرز کو مخصوص جسمانی وزرشیں کروانے کے بعد فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس بھی کرائی جارہی ہے ، قومی ٹیم دورے کی شروعات منگل کی شب شیڈول ون ڈے پریکٹس میچ سے کریگی، جس میں ان کا سامنا نیوزی لینڈ الیون سے ہوگا، یہ مقابلہ نیلسن کے سیکسٹون اوول گرانڈ پر شیڈول کیاگیا ہے ۔سیریز کی تیاریوں سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روزنیلسن شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور ٹیم بلڈنگ واک میں بھی حصہ لیا،ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت تمام دوسرے کوچزبھی ہمراہ تھے، اس موقع پر کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ سمیت تمام کھلاڑی خوش دکھائی دئیے اور انھوں نے تاریخی مقامات کی جی بھر کے سیرکرنے کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔ جس کے بعد دونوں ممالک میں شیڈول پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا افتتاحی ٹاکرا 6 جنوری کو ویلنگٹن کے بیسن ریزرو گرانڈ پر ہوگا۔9 جنوری کو شیڈول دوسرے ایک روزہ میچ کی میزبانی نیلسن کریگا، تیسرے مقابلے کیلئے دونوں ٹیمیں ڈونیڈن میں جمع ہونگی، جہاں 13 جنوری کو یونیورسٹی اوول پر ٹاکرا ہوگا، چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل ہیملٹن کے سیڈون پارک پر شیڈول کیاگیا ہے، پانچویں اور اختتامی میچ کیلئے دونوں ٹیمیں 19 جنوری کو ایک بار پھر ویلنگٹن میں مدمقابل آئیں گی۔a



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv