خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت ہر گاؤں صاف ستھرا بنایا جائیگا، شہباز شریف

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زےرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس مےں”خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام“ کے امور پر پیش رفت اور لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کا جائزہ لیا گیا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ”خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام“ کے تحت پنجاب کے ہر گاو¿ں کو صاف ستھرا بناےا جائے گا اور گاو¿ں کو صاف ستھرا بنانے کا ےہ پروگرام دےہی آبادی کےلئے اےک سنگ مےل کی حےثےت رکھتا ہے۔ اس پروگرام پر عملدرآمد سے دےہی آبادی کو صاف ستھرا ماحول ملے گا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ دےہات مےں اےک بار صفائی کے خصوصی پروگرام کا آغاز کردےا گےا ہے۔ اس پروگرام پر بہترےن انداز مےں عملدرآمد کرنےوالے پہلے تےن اضلاع کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور بہترےن کارکردگی پر بلدےاتی قےادت اور انتظامی افسران کو شاباش دی جائے گی جبکہ اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے اضلاع کی بازپرس ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ ”خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام“ کو حتمی شکل دےدی گئی ہے اور اس پروگرام پر عملدرآمد سے دےہی آبادی کو صاف ستھرا ماحول ملے گا۔ اس پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے تھرڈ پارٹی آڈٹ لازمی ہوگا اور وضع کردہ پالےسی کی خلاف ورزی برداشت نہےں کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کا پےسہ عوام کی امانت ہے اور ےہ شفاف طرےقے سے استعمال ہونا چاہےے۔ دےہات مےںاےک بار صفائی کے شروع کےے گئے عمل کو مقررہ مدت مےں مکمل کےا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دےہات مےں بسنے والوں کا بھی صاف ستھرے ماحول مےں رہنا ان کا حق ہے۔ وزےراعلیٰ نے کوڑا کرکٹ اٹھانے والے ٹرےکٹرز پر ٹرےکنگ سسٹم لگانے کی ہداےت کرتے ہوئے کہا کہ کوڑا کرکٹ کی صفائی کر کے پودے لگائے جائےں۔ دےہات مےں صفائی کے جاری پروگرام کا جائزہ لےنے کےلئے مانےٹرنگ ٹےمےں بنانے کی ہداےت کرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی وزرائ، سےکرٹرےز اور متعلقہ حکام پر مشتمل ٹےمےں اضلاع مےں جا کرصفائی کے نظام کا جائزہ لےکر رپورٹ پےش کرےں گی۔ انہوں نے کہا کہ ”خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام“ دےہی آبادی کےلئے اےک انقلاب آفرےن اقدام ہے۔ عید میلاد النبی کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نبی آخر الزماں محمد کی ولادت باسعادت کے پرمسرت اور بابرکت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دی۔ حضرت محمد کا کردار اور تعلیمات پوری زندگی کا احاطہ کرتی ہیں۔ نبی پاک نے اپنے اسوہ حسنہ کی بدولت مختصر مدت مےں پوری دنیا کو مثالی سماجی اور معاشی نظام دےا۔ نبی آخرالزماں نے امن وآشتی، اخوت، احترام انسانےت، مساوات،عفو ودرگزر اور عدل و انصاف کا درس دےا۔ نبی پاک کا اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضوراکرم کی تعلےمات پر عمل پےرا ہو کر معاشرے سے ظلم، زےادتی، ناانصافی اور بدامنی کا خاتمہ کےا جاسکتا ہے اور پاکستان کو درپےش تمام مسائل سے نجات دلا کرامن کا گہوارہ بناےا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خاتم الانبیائ، محسنِ انسانیت حضرت محمد کی ولادت باسعادت تاریخِ انسانی کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ محسن انسانیت حضرت محمد اپنے اعلیٰ کردار اور اسوہ حسنہ کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے ہیں۔نبی پاک کی ولادت کا مبارک و بابرکت دن امت مسلمہ کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے اور رسولِ اکرم کی سنت سے مسائل کا حل افہام و تفہیم اور مکالمے کے ذریعے نکالنے کا درس ملتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینیڈی ٹرڈوﺅ (Ms. Elizabeth Kennedy Trudeau) نے ملاقات کی جس مےںباہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کےا گےا۔امریکی قونصل جنرل نے جانب سے پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شاندار اقدامات پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے فلاح عامہ کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے مختلف شعبوں میں بہترین اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتاہے اورپنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کومزید فروغ دیں گے۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دے کر اقوام عالم میں نئی مثال قائم کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل مسرت نواز ملک نے ملاقات کی جس مےں منشیات کے خاتمے کےلئے مربوط انداز میں مو¿ثر اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کےا گےا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں اور اینٹی نارکوٹکس فورس منشیات کے خاتمے کےلئے مو¿ثر کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایچ آئی وی (ایڈز) سے بچاﺅ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن منانے کا مقصد عوام میں ایڈز سے احتیاط کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ بہتر زندگی بسر کرکے اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈز سے بچاﺅ کیلئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے مو¿ثر انداز میں آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈز جیسی مہلک بیماری سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہیں۔ صحت مند زندگی بسر کرنے کیلئے مثبت رویوں کو اختیار کیا جائے اور ہر ممکن احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے کیونکہ اس مہلک مرض سے بچنے کا یہی بہتر طریقہ ہے۔
شہباز شریف

جشن آمد رسول:آج عید میلاد النبی، گلیاں، بازار، مساجد، گھر سج گئے

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں عاشقان رسول جشن عید میلاد النبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ، شہر بھر میں گلیاں ،بازار ،سڑکیں ،گھر اور مساجد دلہن کی طرح سج گئیں،پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ، حساس مقامات پراضافی نفری جبکہ حساس عمارتوں پر سنائپرز تعینات ،پولیس کی گاڑیاں اور ڈولفن فورس کے اہلکار مرکزی جلوس کے روٹ اور دیگر حساس مقامات پر تعینات،سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے جلوس کے روٹس کو کلیئر کیا گیا،آئی سی تھری کے کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی مانیٹرنگ شروع، سادہ کپڑوں میں بھی اہلکار تعینات کر دیے گئے۔ذرائع کے مطابق ملک سمیت لاہور بھر میں 12ربیع الاوّل کی مناسبت سے عید میلاد النبی مذہبی جوش خروش سے منایا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے اندرون شہر کی تمام گلیاں اور محلے ، شاہ عالم مارکیٹ ، لنڈا بازار ، نولکھا بازار، مال روڈ ، ہال روڈ ، انار کلی بازار ، داتا دربار اور ملحقہ علاقے ، اسلامپورہ ، اردو بازار ، صدیق ٹریڈ سینٹر ، اچھرہ بازار، سمن آباد مارکیٹ، نئے اور پرانے مزنگ کے گلی محلے ، ایبٹ روڈ ،گلبرگ ، رنگ محل ، گولمنڈی ،اشاہدرہ ، راوی روڈ ،بادامی باغ ،مصری شاہ ، شاد باغ ،قلعہ گجر سنگھ بازار،شالیمار ، گجر پورہ ،مغلپورہ ،چونگی امرسدھو مین بازار، باغبانپورہ ،شادمان ،وحدت کالونی ،اقبال ٹاﺅن، ملت پارک ،ساندہ ، گلشن راوی ،نوانکوٹ ، شیراکوٹ ،صدرمین بازار اور ملحقہ علاقے ،ہنجروال ٹھوکر نیاز بیگ اور ٹاﺅن شپ سمیت شہر کے دیگر علاقوں کے گلی ، محلوں ، چوراہوں ، ماکیٹوں ، بازاروں ، مساجد ، اور گھروں کو برقی قمقموں اور دیگر آرائشوں سے سجایا گیا جبکہ مساجد میں ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور امن و امان کیلئے خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کیا گیا ۔اس حوالے سے سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس کی خصوصی ہدایات پر عید میلاد النبی کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات فراہم کرنے کی کیلئے ایک اجلاس طلب کیا جس میںڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدرا شرف، چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد، ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی، ایس ایس پی ڈسپلن طارق عزیز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن، تمام آپریشنز و انویسٹی گیشز ایس پیز، ایس پی سکیورٹی محمد ندیم، ایس پی مجاہد فیصل شہزاد، ایس پی ہیڈ کوارٹرز عاطف نذیر اور ایس پی سی آئی اے ندیم عباس سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔اس کے علاوہ سی سی پی او لاہور اور ڈی سی لاہور نے امن کمیٹی کے مرکزی رہنماﺅں سے بھی عید میلاد النبی کے موقع سے پر مذہبی بھائی چارے اور ہم آہنگی کے حوالے سے ملاقات کی گئی ۔ سی سی پی ا و لاہورکی ہدایات پر لاہور پولیس کی جانب سے عید میلاد النبی کے موقع پر 15ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی خدمات کیلئے تعینات کر نے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ شہر کی مساجد و امام بارگاہوں کو 3 کیٹیگریز A،B اور Cمیں تقسیم کیا گیا ہے ۔ شہر کے تمام چھوٹے بڑے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کے جوانوں کو حساس مساجد و امام بارگاہوں کے علاوہ شہر کی اہم شاہراﺅں پر موئثر گشت کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں جبکہ سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے شہر میں اہم جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی جانب سے بھی عید میلاد النبی کے موقع پر شہر بھر میں سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے جبکہ سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے شہر میں عید میلاد النبی کے روٹس کی سرچنگ کر کے ان کو کلیئر قرار دیا گیا ہے جس کے بعد وہاں تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔

دھرنے پر جوڈیشنل بنائیں، ختم نبوت ترمیم کی تحقیقات کی جائے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام قوتوںکو پیغام دینا چاہتا ہوں، کہ جمہوریت کو چلنے دیں، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ اسلام آباد دھرنے کا معاملہ جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونا چاہیے۔ چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اور انتخابات اپنے وقت پر ہوں، حالیہ واقعات سے ایک پاکستانی نوجوان کی حیثیت سے مایوس ہوا ہوں، پاکستان پیپلزپارٹی ایک مشن ہے اور یہ مشن جاری رکھے گی، عوام کو ووٹ کا حق ہے تو پیپلزپارٹی کی وجہ سے ختم نبوت شق میں ترمیم کی تحقیقات منظر عام پر لائی جائیں، ذوالفقار بھٹو کے نظریے پر آج بھی ہم عمل پیرا ہیں۔ جمعرات کو پیپلزپارٹی کے 50 ویں یوم تاسیس کے موقع پر بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین ہے تو پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہے، عوام کو ووٹ کا حق ہے تو پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہے، پیپلزپارٹی کی ایک تاریخ ہے اور آگے بھی پیپلزپارٹی تاریخ بنائے گی۔ پیپلزپارٹی نے بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تمام شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں، بی بی کا بیٹا آپ کے ساتھ اس جدوجہد کو جاری رکھے گا پیپلزپارٹی معیشت کو مضبوط کرے گی اور ملک ترقی کرے گا، پاکستان پیپلزپارٹی ایک مشن ہے اور یہ مشن جاری رکھیں گے، ملک بھر میں حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک تھے، میں حالیہ واقعات سے ایک پاکستانی نوجوان کی حیثیت سے مایوس ہوا ہوں، تمام قوتوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جمہوریت کو چلنے دیں، گزشتہ چار پانچ دنوںمیں ریاست کو گھٹنے ٹیکے ہوئے دیکھا، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کرتے رہیں گے، روٹی کپڑا اور مکان صرف ایک نعرہ نہیں ہے، پارٹی مفاد دیکھتا تو حکومت سے استعفیٰ مانگتا لیکن ملکی مفاد دیکھنا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ آج بھی ہمارا نظریہ ہے، چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اور انتخابات وقت پر ہوں، انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج پر تحفظات ہیں، بلوچستان سمیت ملک بھر سے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے، مردم شماری سے متعلق کڑوا گھونٹ پینا ہوگا، الیکشن وقت پر چاہتے ہیں، دھرنا معاملہ جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونا چاہیے، ہم نے اتنی قربانیاں دیں مزید کتنی چاہتے ہو؟ ہمیں اپنی پچاس سال کی کمزوریوں کو بھی سامنے رکھنا ہوگا، 5 دسمبر کو پریڈ گراﺅنڈ میں جلسہ ہوگا۔

موسم سرما کا دوسرا تحفہ، ایل پی جی 10روپے کلو مہنگی

لاہور ( این این آئی) پاکستان کی غریب عوام کےلئے سردےوں کا دوسرا تحفہ ،ملک بھر مےں اےل پی جی کی قیمت مےں10روپے فی کلواضافہ کر دیا گیا جس کے بعد گھرےلو سلنڈر 100 روپے اور کمرشل سلنڈر 400روپے مہنگا ہو گیا اور آئندہ دنوں مےں مزید قیمتےں بڑھنے کا امکان ہے۔ اضافے کے بعد کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، فےصل آباد، ملتان، بہاولپور،نوشہرہ،ناروال، قصور، ساہےوال، سےالکوٹ، ڈسکہ، پشاور میں ایل پی جی کی قیمت 120روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1390روپے،ےزمان، ڈےرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، جہلیم، اےبٹ آباد میں 130روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1510روپے ،رحےم ےار خان، صادق آباد، حےدر آباد، ، اٹک ،گجرات، مےرپور آزاد کشمےر،مری،نتھےا گلی،راجن پور میں 140روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1630روپے ، راولپنڈی ، اسلام آباد، مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمےر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ ےار، مےر پور خاص، عمر کوٹ، نواب شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو،جام شورو، شکار پور میں 145روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1690 روپے ،بالاکوٹ،گلگت اور بلتستان،ھنزہ،سکردو،گھار میں 170روپے کلو اور گھریلو سلنڈر 1990روپے کا ہو گیا ۔ اس حوالے سے فاﺅنڈر اےل پی جی انڈسٹریز اےسوسی اےشن آف پاکستان( اےل پی جی چےمبر آف پاکستان )اوراےل پی جی ڈسٹری بےوٹرز اےسوسی اےشن پاکستان کے چےئرمےن عرفان کھوکھر نے کہا کہ ای سی سی اور حکومت نے مل کر اےل پی جی انڈسٹری کے معاشی قتل کے فےصلے پر دستخط کر دیئے ، ہمیں اےل پی جی پر پریمےم بونس، سگنےچر بونس رےگولےٹوری ڈےوٹی اور لےوی ٹیکس کے نام پر جگا ٹیکس منظور نہیںلہٰذا قیمت بڑھنے کے خلاف 9دسمبر 2017کوخیبر سے کراچی تک ملک گیر احتجاج کےا جائے گا۔

نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا قبول اسلام کے بعد مدینہ سے لاہور پہنچ گئے

لاہور (آئی این پی) جنوبی افریقہ کے رکن پارلیمنٹ اور سابق صدر نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا کے قبول اسلام کے بعد مدینہ سے لاہور پہنچ گئے، ان کا شاندار استقبال کیا گیا، مانڈلا منڈیلا نے کہا انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے ساتھ ہی پوری کوشش کر ونگاکہ دونوں ممالک آپس میں کرکٹ کھیلیں، جلد ہجنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان آئے گی۔ جمعرات کو لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مانڈلا منڈیلا کے استقبال کے لیے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے محی الدین اور پی اے ٹی رہنما خرم نواز گنڈا پور سمیت دیگر افراد موجود تھے۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مانڈلا منڈیلا نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہورہی ہے۔ جنوبی افریقہ میں رگبی اور فٹ بال کے ساتھ کرکٹ بہت شوق سے کھیلی جاتی ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سے پابندیاں ہٹنے کے ساتھ ہی وہ بطور رکن پارلیمنٹ پوری کوشش کریں گے کہ دونوں ممالک آپس میں کرکٹ کھیلیں۔

طویل عرصے بعد امریکی ڈرون حملہ، طالبان کمانڈرسمیت 3 ہلاک

پارہ چنار (اے این این) کرم ایجنسی میں طویل عرصے بعد امریکہ نے ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں طالبان کمانڈر ملا رشید سمیت 3افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جمعرات کی صبح امریکی ڈرون طیارے نے پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 3افراد کے ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی جاسوس طیارے نے طالبان کمانڈر ملا رشید کے گھر کو دو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھر مکمل طور پر تباہ ہوا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ملا رشید کا گھر پاک افغان سرحدی علاقے میں واقعہ تھا جسے غزنوی مرکز جاتا تھا۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے ملبے سے لاشوں کو نکالا۔ ذرائع کے مطابق مکان کا ملبہ ہٹانے کا کام آخری اطلاعات تک جاری تھا اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق مارے جانے والے افراد میں ملا رشید بھی شامل ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ مارے جانے والے افراد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔حکام کے مطابق حملے کا ہدف ملا رشید کا ٹھکانہ تھا۔

غیر قانونی ٹول پلازوں، سالانہ 20 ارب کرپشن پر خاموشی چیئرمین این ایچ اے کو لے ڈوبی

ملتان (نمائندہ خصوصی) ”خبریں“ ملتان کی غیرقانونی ٹول پلازوں کی نشاندہی اور ان غیرقانونی ٹول پلازوں سے سالانہ 20ارب روپے آمدن پر کرپشن ثابت ہونے پر خاموشی‘ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ کو لے ڈوبی۔ ادارہ سے فارغ کردیا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے ہائی وے اتھارٹی کے سابق چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے اپنی تعیناتی کے دوران نہ صرف محکمہ کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا بلکہ معاملات کے لئے جب تک کمیشن نہ دیا جاتا تھا محکمہ سے متعلقہ کوئی بھی کام نہیں ہوتا تھا۔ ان کی تعیناتی کے دوران محکمہ کا یہ عالم تھا کہ اربوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود پورے ملک میں سڑکوں کی حالت ابتر رہی اور ان کی مرمت اور تعمیر کیلئے جب تک کمیشن نہ ملے تب تک ٹینڈرز روک لئے جاتے تھے۔ عدالت میں بھی غلط بیانی اور جھوٹ بولنے پر اعلیٰ عدالیہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ آپ کی غلط بیانی سے نہ صرف محکمہ کی کارکردگی ایک سوالیہ نشان ہے بلکہ محکمہ میں اربوں روپے کے فنڈز کا بھی کوئی حساب موجود نہیں ہے۔ اعلیٰ عدلیہ نے کہا کہ آپ کے محکمہ کی طرف سے جاری پریس ریلیزز میں تو لگتا ہے کہ آپ کے محکمہ نے ملک بھر میں شیشے کی سڑکیں بنادیں اور نظام بھی بہت عمدہ چل رہا ہے مگر جب سفر کریں تو سڑکیں ہیں اور نہ ہی ان پر کوئی نظام موجود ہے۔ اعلیٰ عدلیہ سرزنش پر شاہد اشرف تارڑ نے معافی مانگی تھی۔
این ایچ اے

خواجہ آصف کی نااہلی بھی یقینی ٹھوس دستاویزات منظرعام پر آ گئےں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خواجہ آصف نااہلی کیس میں عثمان ڈار کی جانب سے جواب الجواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے مقدمہ کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی لارجر بنچ نے کی، خواجہ آصف کے تحریری جواب میں عثمان ڈار کے وکیل نے جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے 3 جولائی 2011 سے وصول کی گئی تنخواہ کی مکمل تفصیل نہیں بتائی، وفاقی وزیر نے اعتراف کیا کہ وہ غیر ملکی کمپنی کے ملازم اور لیگل ایڈوائزرہیں۔ عثمان ڈار کی جانب سے ابوظہبی کے بینک اکاونٹ کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی جواب الجواب کے ساتھ جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی میں ابوظہبی کے بینک اکاونٹ کا تذکرہ نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر خارجہ کو نااہل قرار دیا جائے۔

پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ سے زرداری کی تصویر ہٹادی گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے 50ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیپلزپارٹی کی آفیشل ویب سائٹ سے زرداری کی تصویر ہٹالی گئی ہے ، شہید بینظیر ، بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔

عدلیہ مخالف ٹویٹ‘ مریم نواز کو نوٹس جاری نواز شریف کیخلاف توہین عدالت درخواستیں اکٹھی کرنیکا حکم

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے عدلیہ مخالف ٹویٹر میسج کے خلاف درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیئے جبکہ نواز شریف کے خلاف توہین عدالت درخواست کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔ جس میں سابق وزیر اعظم کے خاندان کے ارکان کی جانب سے توہین عدالت کرنے کی نشاندہی کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نواز شریف مسلسل عدلیہ سمیت اہم ملکی اداروں کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں اور توہین آمیز تقاریر کر رہے ہیں۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ حال میں ہی نواز شریف نے ایبٹ آباد میں عدلیہ کے بارے میں توہین آمیز تقریر کی، ان کا یہ خطاب توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ دنیا بھر میں توہین عدالت کا قانون ختم ہو رہاہے۔ آپ اس معاملے پر سپریم کورٹ کیوں نہیں رجوع کیا۔ جس پر وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ لاہور ہائیکورٹ بھی اس معاملے کی سماعت کا مکمل دائرہ اختیار رکھتی ہے۔ وکیل نے بتایا کہ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے بھی عدلیہ مخالف ٹوئٹس کیے ہیں جو توہین کے زمرے میں آتے ہیں۔ ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم کی بیٹی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے جبکہ نواز شریف کیخلاف ایک نوعیت کی مختلف توہین عدالت کی درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔

نگران وزیراعظم بارے سرسری بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا:وجیہہ الدین

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں ان کو نگران وزیراعظم بنانے کے حوالے سے سرسری بات کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے ایک پرانے دوست جو بینکنگ کونسل ااف پاکستان کے ریٹائرڈ ممبر ہیں ملنے آئے، باتوں کے دوران انہوں نے سرسری بات کی کہ اگر آپ کو نگران وزیراعظم بننے کا کہا جائے تو صریحاً انکار کے بجائے اس پر غور کیجئے گا۔ انگریزی اخبار میں اس بات کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا موجودہ حالات میں طویل نگران سیٹ اپ بنانے کی ضرورت نہیں سمجھتا۔

”پاکستان کیخلاف سازش“ کا تیسرا ایڈیشن شائع ہو گیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) معروف تجزیہ نگار ممتاز تجزیہ نگار ممتاز صحافی و ادیب ضیا شاہد صدر سی پی این ای کی کتاب قائداعظم کی سوچ اور دو قومی نظریہ کی بجائے زبان اور نسل کی بنیاد پر ”پاکستان کے خلاف سازش“کا تیسرا ایڈیشن شائع ہو گیا ہے۔ یہ ایڈیشن علامہ عبدالستار عاصم اور محمد فاروق چوہان نے قلم فاﺅنڈیشن انٹرنیشنل والٹن روڈ کے زیر اہتمام خوبصورت گیٹ اپ کے ساتھ شائع کیا ہے کتاب میں پاکستان کے خلاف کون کون لوگ اور کیسے کیسے خطرناک طریقوں سے سازشیں کر رہے ہیں، ہندوﺅں اور انگریز کے ایجنٹ کون لوگ ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سے یہ کیسے مدد لیتے ہیں ”ایم کیو ایم“ کا سابق قائدالطاف حسین پاکستان کے خلاف کن خوفناک طریقوں سے اب بھی سازشیں کر رہا ہے۔ برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ میں پاکستان کے خلاف مہم کون چلا رہے ہیں۔ سقوط ڈھاکہ کے بعد سقوط بلوچستان کون کروانا چاہتا ہے، باچا خان اینڈ کمپنی پاکستان کے خلاف کیوں سازشیں کرنا چاہتی ہے، کون کون سے سیاستدان پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور ان کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟ بلوچستان کے باغی کون کون ہیں اور ان باغیوں کی مالی امداد کون سے ممالک کرتے ہیں۔ کتاب میں پاکستان کے بزرگ صحافی ”الطاف حسن قریشی مدیر اعلیٰ اُردو ڈائجسٹ کی بلوچستان کے حوالہ سے کہانی بھی شامل ہے کہ بلوچ پاکستان میں کیسے شامل ہوئے۔ سردار میر جعفر خان جمالی، قاضی عیسیٰ کا تحریک پاکستان میں کیا رول ہے، سندھ میں پاکستان کے خلاف کون کون لوگ نفرت پھیلا رہا ہے، ایم کیو ایم کا ملک دشمن ایجنڈا کیوں ہے اور ایم کیو ایم نے پاکستان کی سالمیت کو کیسے نقصان پہنچایا۔ یہ ایک محب وطن قلم کار کی دردناک حقائق پر مبنی کہانی ہے یہ کتاب ہر محب وطن خصوصاً نوجوان نسل کے لئے ایک آئینہ ہے جس میں وہ پاکستان کے دشمن کون اور دوست کون ہے کی پہچان کر سکتے ہیں۔ ضیا شاہد کو اہل وطن نے کتاب لکھنے پر مبارکباد دی ہے اور پوری قوم کا محسن قرار دیا ہے۔ کتاب قلم فاﺅنڈیشن انٹرنیشنل والٹن روڈ لاہور کینٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
[email protected]/0300-8422518/0300-0515101

نیب نے شریف خاندان کیخلاف متحدہ عرب امارات سے قانونی تعاون مانگ لیا

اسلام آباد (آئی این پی) نیب نے پاناماکیس میں شریف خاندان کےخلاف برطانیہ کے بعد متحدہ عرب امارات سے قانونی تعاون مانگ لیا‘ اماراتی حکومت کو احتساب عدالت سے تصدیق شدہ خط ارسال کردیا گیا ہے جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے کاروبار اور سرمایہ کاری کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے سابق وزیراعظم نواز شریف اوران کے بچوں کے کاروبار کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے باہمی قانونی معاونت معاہدے کے تحت ایک خط لکھا ہے۔ یہ خط احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے تصدیق کروا کر وزارت خارجہ کے ذریعے یو اے ای حکومت کو ارسال کیا گیا ہے جس میں شریف خاندان کے دبئی میں کاروبار اور سرمایہ کاری کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ نیب کی طرف سے گزشتہ ماہ بھی یو اے ای حکومت کو شریف خاندان کے کاروبار کی تفصیلات کیلئے خط لکھا گیا تھا جو یو اے ای حکومت نے غیر مصدقہ قرار دے کر واپس کردیا تھا۔اس سے قبل برطانوی حکومت نے بھی نیب کو شریف خاندان کی سرمایہ کاری اور کاروبار سے متعلق معلومات فراہم کرنے سے انکارکیاتھا۔ تاہم اب برطانوی حکومت نے تفصیلات فراہم کرنے کی حامی بھر لی ہے۔