تازہ تر ین

سیاست ختم ، مستقل جلا وطنی

لندن (وجاہت علی خان سے) سعودی عرب کی طرف سے کرائی جانے والی ڈیل کے تحت مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پر تمام مقدمات ختم ہو جائیں گے وہ سیاست کے دستبردار ہو جائیں گے اور انہیں جلاوطن ہونے کی اجازت دے دی جائے گی۔ یہ انکشاف کرتے ہوئے ممتاز برطانوی جریدہ ”دی ٹائمز“ نے اطلاع دی ہے کہ نوازشریف یا سعودی عرب کا حالیہ دورہ اس سلسلے کی کڑی ہے کیونکہ سعودی عرب نے پاکستان کی حکمران جماعت اور فوجی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان جاری تنازع کے سلسلے میں مداخلت کی ہے۔ اخبار کے مطابق نوازشریف اس پر آمادہ ہیں کہ ان پر مقدمات ختم کر دیئے جائیں تو وہ عملی سیاست سے دستبردار ہو جائیں گے اور جلاوطنی بھی اختیار کر لیں گے۔ انہیں اس امر پر بھی مجبور کیا گیا تھا کہ وہ اپنے سیاسی وارث کے طور پر اپنی بیٹی مریم نواز کی ترجیح ختم کر دیں اس دباﺅ کے تحت انہوں نے نوازشریف کو ملک کا آئندہ وزیراعظم نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کی بیٹی کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہ فوج کی دشمن ہے۔ مریم نواز کی سربراہی میں کام کرنے والی نوازشریف کی سیاسی مشینری مستقل طور پر فوج کو ہدف تنقید بنا رہی ہے کچھ کہا جا رہا ہے کہ عدلیہ کی طرف سے نوازشریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے پس پردہ فوج کا ہاتھ ہے جس کی وجہ سے ملک میںسول ملٹری تناﺅ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ یہ ڈیل قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کے ذریعے کرائی گئی۔ انہوں نے فوج اور حکومت میں درمیانی آدمی کا کردار ادا کیا۔ جمعرات کو نوازشریف کے ساتھ ان کی طویل ملاقات اس سلسلے میں تھی۔جب اس سلسلے میں ناصر جنجوعہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی اور نہ تردید۔ انہوں نے کہا کہ وہ عظیم مملکت پاکستان کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بن سکتے۔ واضح رہے کہ 1999ءکے مارشل لا کے بعد بھی سعودی عرب نے بھی نوازشریف اور فوج کے درمیان ڈیل کرائی تھی۔ جس کے بعد وہ جیل سے سعودی عرب چلے گئے تھے اور وہاں کئی سال کی جلاوطنی گزاری بتایا گیا ہے کہ موجودہ معاملات کے سلسلے میں بھی سعودی عرب کو فوج کی طرف سے حتمی جواب کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ میاں شہباز شریف کو پاک فوج کا اتحادی سمجھا جاتا ہے اور وہ بھی گزشتہ تین روز سے سعودی عرب میں ہیں جبکہ ہفتہ کو نوازشریف بھی ریاض چلے گئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv