تازہ تر ین

ایم کیو ایم پاکستان کا وفد اے پی سی چھوڑ کر چلا گیا

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان عوامی تحریک کی اے پی سی سے ایم کیو ایم پاکستان کا وفد مشترکہ قرارداد پیش ہونے سے پہلے ہی رخصت ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق، ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو قرارداد کے حوالے سے تحفظات تھے جس کی وجہ سے وفد اے پی سی چھوڑ کر چلا گیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں پاکستان عوامی تحریک کی اے پی سی میں شریک ہوا۔ ذرائع کے مطابق، ایم کیو ایم پاکستان کو مشترکہ قرارداد پر تحفظات تھے جس کی نشاندہی بھی کی گئی۔ تحفظات ہونے کے باعث ایم کیو ایم پاکستان کا وفد مشترکہ قرارداد پیش ہونے سے پہلے ہی اے پی سی سے اٹھ کر چلا گیا۔ذرائع کے مطابق، رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کے معاملات پر ایم کیو ایم پاکستان مکمل متفق ہے لیکن اس کے باوجود اپنے تحفظات کی وجہ سے قرارداد پیش ہونے سے پہلے اے پی سی چھوڑ کر چلی گئی۔ عوامی تحریک کی اے پی سی سٹیرنگ کمیٹی میں متحدہ قومی موومنٹ کا کوئی نمائندہ شامل نہیں ہے کیونکہ اے پی سی کے اجلاس کے دوران فاروق ستار اچانک میٹنگ درمیان میں ہی چھوڑ کر چلے گئے تھے تاہم اب ان کی اس طرح اٹھ کر جانے کی اصل وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ میری ابھی ایم کیوایم ذرائع سے بات ہوئی ہے اور انہو ں نے مجھے بتایا ہے کہ جہاں تک انصاف کا معاملہ ہے ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے کیونکہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداو¿ں کو انصاف ملنا چاہیے لیکن استعفوں کے معاملے اور اس کیلئے جو طریقہ کار اپنا جارہاہے اس پر ایم کیوایم کو اختلاف ہے اس اختلاف کے باعث فاروق ستار اجلاس کو درمیان میں ہی چھوڑ کر چلے گئے۔ایم کیوایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم انصاف کے حامی ہیں لیکن استعفوں کے نہیں ہیں اس طرح انصاف نہیں ملے گا ،اس لیے واک آوٹ کیا گیا۔ واضح رہے کہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اجلاس میں سے نجی مصروفیت کے باعث گئے ہیں۔ قبل ازیں کل جماعتی اجلاس کے باقاعدہ آغاز پر طاہر القادری نے کہا کہ جماعتوں میں بعض معاملات پر اختلافات ہوتے ہیں لیکن سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر آج تمام بڑی جماعتیں ایک چھت تلے جمع ہیں، ماڈل ٹاﺅن میں پنجاب حکومت کی درندگی نے سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کردیا ہے، سیاسی جماعتیں عدلیہ، فوج اور دیگر اداروں کے ساتھ ہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹر رحمان ملک، قمر زمان کائرہ، میاں منظور احمد وٹو اور لطیف کھوسہ، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی ،جہانگیر ترین، شفقت محمود اور چودھری سرور، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، کامران ٹیسوری، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید، مسلم لیگ ق کے چوہدری برادارن، کامل علی آغا اور طارق بشیر چیمہ، جماعت اسلامی کی طرف سے لیاقت بلوچ نے شرکت کی۔ اعلامیے کے 5 نکات پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی اور 5 نکات پی پی پی کے قمر زمان کائرہ نے پڑھ کر سنائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv