تازہ تر ین

ممبئی کا منفرد ریسٹورنٹ ۔۔ کمائی کیساتھ سماجی بہتری بھی

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارت میں انوکھا اور منفرد ریسٹورنٹ ہے جسے قوتِ گویائی سے محروم نوجوان لڑکے اور لڑکیاں چلاتے ہیں اور یہاں کھانے کا آرڈر علامتی زبان میں دینا ہوتا ہے ۔ جی ہاں! ممبئی میں مرچ اینڈ مائم نامی ریسٹورنٹ اپنی نوعیت کا انوکھا ریسٹورنٹ ہے جہاں سارا عملہ گونگے بہرے افراد پر مشتمل ہے ، مخصوص یونیفارم پہنے خصوصی ویٹرز ہاتھ میں نوٹ بک اور قلم تھامے اشاروں کی زبان میں آرڈر لیتے خوش اسلوبی سے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ریسٹورنٹ کے مالک اسرار کا کہنا ہے کہ گونگے بہرے افراد کو عام طور پر کوئی نوکری نہیں دیتا اس لیے ریسٹورنٹ کے قیام کا سوچا اوردو سال کے بعد ہوٹل کھولنے کا فیصلہ کیا پہلے پہل تو گونگے بہرے افراد کا ملنا مشکل تھا مگر وقت کے ساتھ ساتھ عملہ ملتا رہا اور اب 250 سے زائد افراد یومیہ ہوٹل آکر محظوظ ہوتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv