تازہ تر ین
imran khan

”منشیات فروش ہار گیا “عمران خان کا اشارہ کس کی جانب

ٹنڈو محمد خان‘ کراچی (نمائند گان ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ کاشکرگزارہوں، سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، ایک سال کی تلاشی کے بعد اپنے حق میں فیصلہ آنے پر خوشی ہوئی ہے، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے مجھے تلاشی کے بعد بری کیا جبکہ حدیبیہ کیس میں نواز شریف کو بچانے پر نیب کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دینے پر بہت افسوس ہوا،جہانگیر ترین سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بزنس مین ہیں۔ سپریم کورٹ سے اپنے حق میں فیصلہ آنے کے بعد کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سب سے زیادہ تلاشی میری ہوئی ہے اور عدالتی فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ میرا موازنہ منی لانڈرنگ کے بادشاہ کے ساتھ کیا جا رہا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں منشیات فروش کا دائر کردہ کیس ایک سال تک چلا۔ پوچھتا ہوں نواز شریف کو کیس کے لئے کوئی اور شخص نہ ملا۔ نواز شریف کو کیس کرنے کے لئے منشیات فروش کے سوا کوئی نہیں ملا، ایک سال کی تلاشی کے بعد میرے حق میں فیصلہ آیا۔ میں نے اپنی ساری منی ٹریل عدالت میں دی اور 60 دستاویزات جمع کرائیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین نے چیلنج کیا کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کی اس طرح تلاشی لی گئی تو اس سے کچھ نہ کچھ مل جائے گا۔ خوشی یہ ہے کہ ایسی تلاشی کے بعد میرا سب کچھ لوگوں کے سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تکلیف یہ ہے کہ میرا ایسے شخص سے ایک سال تک موازنہ کیا گیا جس نے غریب قوم کا پیسہ چوری کیا۔ ن لیگ کے کرپٹ لوگ سپریم کورٹ کے باہر کھڑے ہوکر مجھے برا بھلا کہتے رہے۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف ملک کا سب سے بڑا منی لانڈرر ہے، حدیبیہ کیس میں نیب کی سخت مذمت کرتا ہوں، اس نے نواز شریف کو بچایا اور پوری مدد کی، نیب نے کیس صحیح طرح پیش نہیں کیا اور یہ فیصلہ میرٹ پر نہیں ہوا، پرانا چیئرمین قمر زمان چوہدری شریف مافیا سے ملا ہوا تھا، شریف خاندان بتا نہیں سکتا کہ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا، ان کے پاس ہر چیز کا جواب قطری خط ہے، سب کو پتا ہے کہ خط فراڈ تھا۔انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر یا جہاز کے لئے پارٹی پیسے دیتی ہے، ہم کسی کے احسان مند نہیں۔ جہانگیر ترین کے نااہلی کے فیصلے کے حوالے سے سربراہ تحریک انصاف نے کہا جہانگیرترین کے خلاف فیصلہ آنے پرافسوس ہواہے۔ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دینے پر بہت افسوس ہوا، جہانگیرترین سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بزنس مین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ تکنیکی بنیادپرکیانظرثانی اپیل کرینگے۔ جہانگیرترین کا موازنہ ان ڈاﺅکوں سے نہ کیا جائے۔عمران خان نے کہا کہ جہانگیر پر پورا اعتماد ہے، انہیں تکنیکی بنیادوں پر نااہل کیا گیا اور انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، فیصلے پر افسوس ہوا جس کے خلاف نظرثانی اپیل کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خوشی ہے پاکستان کی خدمت کرنے کاموقع ملا ہے، خوشی ہے میں نے تلاشی دی اور سرخرو ہوا، لوگ مجھ پر اعتماد کرتے ہیں اسپتال کیلئے پیسے دیتے ہیں، خوشی ہے اب میں کھل کر لوگوں کے سامنے آگیا ہوں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات مین ہر چوروں اور لیٹروں کو شکست دیں گے، شہباز شریف اپنے امپائر بھی کھڑیں کر دیں پھر بھی جیت ہماری ہو گی، ہم سندھ میں حکومت قائم کریں گے، سندھ میں تعلیم، صحت اور پولیس کا نظام ٹھیک کریں گے۔ سندھ میں سب سے زیادہ کرپشن ہو رہی ہے، سندھ باقی پاکستان سے پیچھے رہ گیا، ایک قوم تب پیچھے رہتی ہے جب وہ تعلیم میں پیچھے چلی جاتی ہے، تعلیم کے میدان میں پنجاب سب سے اگے تھا، اب تعلیم کے میدان میں خیبرپختونخواہ آگے نکل گیا ہے، سندھ میں پی پی کی حکومت نے تعلیم پر توجہ نہیں دی، حکمرانوں کے بچے انگلش میڈیم میں پڑھتے ہیں، تعلیم کا دہرا معیار ہے، تعلیم کے میدان میں پیچھے رہنے والی قوم پیچھے رہ جاتی ہے۔ ٹنڈو محمد خان میں پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سندھ میں ہماری حکومت آئے گی تو تعلیم کا نظام ٹھیک کریں گے، ایک دن آئے گا اس ملک کے وزیراعظم کے بچے سرکاری سکولوں میں پڑھیں گے، سندھ کی پولیس کا نظام سب سے خراب ہے، سندھ کے لوگوں کو صحت اور پولیس کا نظام سب سے زیادہ تنگ کرتے ہے، لوگوں پر جھوٹے کیسز بنا کر تنگ کیا جاتا ہے، کے پی کے پولیس انٹرنیشنل معیار کی پولیس ہے، صوبے میں بہترین پولیس کی وجہ سے دہشتگردی ختم ہوگی، سندھ میں لوگ پولیس سے ڈرتے ہیں، آئی جی سندھ کی رپورٹ کے مطابق14ہزار پولیس اہلکاروں پر کرپشن کے کیسز ہےں، جب پولیس کو اپنے مقاصد کےلئے استعمال کیا جاتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv