تازہ تر ین
bilawal

دھرنے پر جوڈیشنل بنائیں، ختم نبوت ترمیم کی تحقیقات کی جائے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام قوتوںکو پیغام دینا چاہتا ہوں، کہ جمہوریت کو چلنے دیں، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ اسلام آباد دھرنے کا معاملہ جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونا چاہیے۔ چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اور انتخابات اپنے وقت پر ہوں، حالیہ واقعات سے ایک پاکستانی نوجوان کی حیثیت سے مایوس ہوا ہوں، پاکستان پیپلزپارٹی ایک مشن ہے اور یہ مشن جاری رکھے گی، عوام کو ووٹ کا حق ہے تو پیپلزپارٹی کی وجہ سے ختم نبوت شق میں ترمیم کی تحقیقات منظر عام پر لائی جائیں، ذوالفقار بھٹو کے نظریے پر آج بھی ہم عمل پیرا ہیں۔ جمعرات کو پیپلزپارٹی کے 50 ویں یوم تاسیس کے موقع پر بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین ہے تو پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہے، عوام کو ووٹ کا حق ہے تو پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہے، پیپلزپارٹی کی ایک تاریخ ہے اور آگے بھی پیپلزپارٹی تاریخ بنائے گی۔ پیپلزپارٹی نے بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تمام شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں، بی بی کا بیٹا آپ کے ساتھ اس جدوجہد کو جاری رکھے گا پیپلزپارٹی معیشت کو مضبوط کرے گی اور ملک ترقی کرے گا، پاکستان پیپلزپارٹی ایک مشن ہے اور یہ مشن جاری رکھیں گے، ملک بھر میں حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک تھے، میں حالیہ واقعات سے ایک پاکستانی نوجوان کی حیثیت سے مایوس ہوا ہوں، تمام قوتوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جمہوریت کو چلنے دیں، گزشتہ چار پانچ دنوںمیں ریاست کو گھٹنے ٹیکے ہوئے دیکھا، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کرتے رہیں گے، روٹی کپڑا اور مکان صرف ایک نعرہ نہیں ہے، پارٹی مفاد دیکھتا تو حکومت سے استعفیٰ مانگتا لیکن ملکی مفاد دیکھنا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ آج بھی ہمارا نظریہ ہے، چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اور انتخابات وقت پر ہوں، انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج پر تحفظات ہیں، بلوچستان سمیت ملک بھر سے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے، مردم شماری سے متعلق کڑوا گھونٹ پینا ہوگا، الیکشن وقت پر چاہتے ہیں، دھرنا معاملہ جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونا چاہیے، ہم نے اتنی قربانیاں دیں مزید کتنی چاہتے ہو؟ ہمیں اپنی پچاس سال کی کمزوریوں کو بھی سامنے رکھنا ہوگا، 5 دسمبر کو پریڈ گراﺅنڈ میں جلسہ ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv