تازہ تر ین

فیصل آباد ‘ فاٹا کے ارمان بکھر گئے لاہور وائٹس اور بلیوز فائنل کھیلیں گے

راولپنڈی ( نیو زا یجنسیا ں ) لاہور بلیوز اور لاہو روائٹس نے نیشنل ٹی20کپ کے فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔میگا ایونٹ کافائنل آج راولپنڈی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔سیمی فائنلز میں فاٹااورفیصل آباد کوشکست کاسامنا کرناپڑا۔فاٹاکیخلاف لاہوربلیوزنے سنسنی خیزمقابلے کے بعد10رنزسے فتح نام کی۔ 222 رنزکے تعاقب میں فاٹاکی ٹیم 8وکٹوں پر 211رنز بنا سکی ۔ لاہوربلیوزکی جانب سے احمد شہزاد نے نے 59 گیندوں پر 2 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اورمردمیدان قرارپائے۔وہاب ریاض کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو شکست دے کر قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، فیصل آباد کی ٹیم 142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں 132 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، صعیب مقصود کے سوا فیصل آباد کا کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، صعیب 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، وہاب ریاض نے 4 اوورز میں 15 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں، وہاب کو عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ بدھ کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہوربلیوزنے پہلے کھیلتے ہوئے1وکٹ پر 221 رنز کا پہاڑکھڑاکیا۔احمدشہزادنے 59گیندوں پر104رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔امام الحق62رنزبناکرآﺅٹ ہوئے۔حفیظ صرف 19گیندوں پر52رنزبناکرناٹ آﺅٹ رہے۔جواب میں فاٹاکی ٹیم8وکٹوں پر 211 رنز بنا سکی ۔ مختاراحمد 47 رنزبناسکے۔اعزازچیمہ نے2شکارکیے۔ایک اور سیمی فائنل میں لاہور وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، کپتان سلمان بٹ اور کامران اکمل نے ٹیم کو 69 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم دونوں اوپنرز کے آﺅٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، سلمان بٹ 40، کامران اکمل 30 رضا علی ڈار 15، سمیع اسلم 10 عامر یامین اور عمید آصف 2، 2 اور بلال آصف بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، عمر اکمل نے 32 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے۔، اسد علی نے 2 جبکہ یاسرشاہ، عمران خالد اور سعید اجمل نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں فیصل آباد کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 132 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، صعیب مقصود 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، عمران خالد 24، صاحبزادہ فرحان 7، گوہر علی 15، آصف علی 12، خرم شہزاد 14، علی وقاص 9، سعید اجمل صفر، یاسرشاہ 5 اسد علی 2 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے، وہاب ریاض اور عمید آصف نے دو، دو جبکہ احسان عادل، بلال آصف اور عامر یامین نے ایک، ایک وکٹ لی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv