khawaja asif qamar bajwa and khakan

دھرنا ختم ہوتے ہی۔۔! وزیر اعظم ،آرمی چیف ، اور وزیر خارجہ اچانک بیرون ملک روانہ

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے اجلاس میں شرکت کےلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیرخارجہ خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے اجلاس میں شرکت کےلئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد اور پاک سعودی دوطرفہ امور پراہم اجلاس منعقد کئے جائیں گے جس میں تینوں رہنما شرکت کریں گے۔اس سے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی فوجی اتحاد کا افتتاحی اجلاس ہوا جس میں 41 ممالک کے وزرائے دفاع، سفرا اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کے دوران سعودی وزیر دفاع اور ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند برس سے ہمارے تمام مسلم ممالک دہشت گردی کا شکار ہیں اور دہشت گردوں کا اس وقت تک پیچھا کریں گے جب تک دنیا سے ان کا صفایا نہیں ہوجاتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv