تازہ تر ین

شریف خاندان کو سزا ہوگئی تو عمران کا چانس بڑھ جائیگا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیوکے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی امجد اقبال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اگر ختم ہو جاتی ہے تو اس کا فائدہ پی ایس پی کو ہوگا۔ تحریک انصاف کی سندھ میں مقبولیت بڑھ رہی ہے جو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کےلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ ممتاز سندھی رہنما ممتاز بھٹو بھی تحریک انصاف سے مل گئے ہیں۔ مسلم لیگیوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش بھی جاری ہے۔ قیادت پر مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے۔ قبل از وقت الیکشن کی صورت میں ن لیگ کو ہمدردی کا ووٹ بھی مل سکتا ہے۔ ملک مشکل میں ہو تو الیکشن کرانا چاہیے تاہم سیاسی افراتفری کے ماحول میں الیکشن کا اعلان انتشار مزید بڑھا سکتا ہے۔ حکومتی ادارے مضبوط بنائے بغیر مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ روزنامہ ”خبریں“ نے پاکستان کو درپیش پانی کے مسئلہ پر جو آواز بلند کی ہے وہ وقت کی ضرورت ہے۔ تمام حکومتی اداروں کو اس مسئلہ پر ساتھ دینا چاہیے۔ سینئر تجزیہ کار جاوید کاہلوں نے کہا کہ کراچی میں اردو سپیکنگ کمیونٹی کی سیاسی آواز بننے والی جماعت مافیا کا روپ دھار گئی جس کے باعث ساکھ کھو دی۔ اس کمیونٹی کو چاہیے کہ سب سے جان چھڑائے اور نئی لیڈرشپ سامنے لائے۔ ممتاز بھٹو اہم سیاسی رہنما ہیں۔ تحریک انصاف ان کے ساتھ ملنے سے سندھ میں مزید مضبوط ہو گی۔ ملک میں کوئی سیاسی انجینئرنگ نہیں ہو رہی۔ الیکشن قریب ہوں تو سیاسی الائنس بنتے ہیں۔ عمران خان قبل از وقت الیکشن کی بات سیاسی فائدے کےلئے نہیں کر رہا بلکہ ملک کی دن بدن کمزور ہوتی معاشی صورتحال کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ا لیکشن کرا کر نیا مینڈیٹ سامنے لایا جائے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ٹھیک بات کی ہے۔ عدالت چاہتی تو اس کےخلاف انتہائی گرے ہوئے الفاظ استعمال کرنے والوں کےخلاف ایکشن لے سکتی تھی۔ حدیبیہ کیس کا کھلنا خوش آئند ہے۔ پہلی بار احتساب اوپر سے شروع ہوا ہے۔ سینئر صحافی خالد چودھری نے کہا کہ ایم کیو ایم کا ڈرامہ میڈیا پر چار گھنٹے جاری رہا۔ فاروق ستار کے سیاست چھوڑنے کے اعلان پر ہنسی آئی اور متحدہ بانی یاد آئے۔ فاروق ستار پر دباﺅ ہے، اردو بولنے والوں کا ووٹ آج بھی ایم کیو ایم کے ساتھ ہے انہیں اس کی پروا نہیں کہ الطاف کیا بکواس کرتا ہے۔ تحریک انصاف میں شامل ہونے سے ممتاز بھٹو کو تو فائدہ ہو سکتا ہے عمران خان کو نہیں۔ تمام مسلم لیگی صفر جمع صفر ہیں۔ ن لیگ ہی واحد مسلم لیگ ہے۔ تمام مسلمان ممالک میں پاکستان سیاسی بلاغت کے اعتبار سے سب سے آگے ہے۔ پاکستانی بڑے لبرل اور وسعت قلب رکھنے والے لوگ ہیں۔ الیکشن تاخیر کا شکار اور شریف خاندان کو سزا ہو جاتی ہے تو عمران خان کا الیکشن جیتنے کا چانس بڑھ جائے گا۔ تمام سیاسی رہنما محب وطن ہیں۔ سیاسی اختلاف پر کسی کو غدار کہنا غلط ہے۔ سینئر صحافی میاں حبیب نے کہا کہ لگتا ہے کہ فاروق ستار کو کہیں سے شٹ اپ کال آئی۔ فاروق ستار بے نقاب ہوئے ہیں ان کی ڈوریاں کہیں اور سے ہلائی جا رہی ہیں۔ پریس کانفرنس مضحکہ خیز تھی۔ یہ تاثر زائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ لندن سے رابطہ کٹ چکا ہے تاہم پریس کانفرنس نے اس تاثر کو ابھارا ہے کہ ان کے لندن سے رابطے ہیں اور وہیں سے ہدایات آ رہی ہیں۔ تحریک انصاف کو کریڈٹ جاتا ہے کہ ملک بھر میں بڑے بڑے جلسے کر رہی ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاری کر رہی ہیں۔ سیاسی انجینئرنگ جاری ہے ایم کیو ایم کو اکٹھا کرنے کی کوشش بھی انجینئرڈ ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں نظر نہ آنے والی قوتوں نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔ عمران جلد الیکشن اس لئے چاہتے ہیں کہ سینٹ میں ن لیگ کی اکثریت نہ ہونے پائے۔ سیاستدان عدلیہ کے ساتھ بھی سیاست کرتے ہیں۔ موجودہ حالات میں حدیبیہ کیس کا کھلنا اہم ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv