تازہ تر ین

عمران خان نہیں جانتے سیکیورٹی اور پروٹوکول میں فرق ہے

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے تو نکال دیا گیا لیکن عوام کے دلوں سے نہیں، نوازشریف نے دن رات محنت کر کے عوام کی خدمت کی ہے، وہ کیوں ملک چھوڑ کر جائینگے،
دہشتگردی کا خاتمہ کرنے والے لیڈر کو ملک سے بھاگنے کی ضرورت نہیں، عمران خان کو خود اپنے پروٹوکول کی وجہ سے یاد نہیں رہتا کہ سکیورٹی اور پروٹوکول میں کیا فرق ہے۔ جمعہ کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف ملک کا اثاثہ ہیں اور انہیں عوام کی خدمت کی سزا مل رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر دل میں چور ہوتا تو نوازشریف سپریم کورٹ کو خط نہ لکھتے بلکہ انہوں نے تو خود کو خاندان سمیت احتساب کیلئے پیش کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنے والے لیڈر کو ملک سے بھاگنے کی ضرورت نہیں اور وہ تو صرف ووٹ کے تقدس کی خاطر عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف نے دن رات محنت کر کے عوام کی خدمت کی ہے،وہ کیوں ملک چھوڑ کر جائینگے۔ ان کے ساتھ تو پوری پاکستان کی عوام کھڑی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف نے جھوٹے الزامات پر بھی خود کو احتساب کے لئے پیش کیا۔ احتساب کی روایت ملک میں شروع ہو چکی ہے، اب اس سے کوئی نہیں بچ سکتا۔ پاکستان کے عوام، آئین اور قانون کے لئے نوازشریف عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اس وقت بھی صبر، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا۔ جب انہیں سیسیلین مافیا کہا گیا اور پاکستان کی حکومت کو سیسیلین مافیا کہا گیا، گاڈ فادر کہا گیا تو انہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ فیئر ٹرائل ہونا چاہئے اور فیئرٹرائل اور ناانصافی کی بات کرنا توہین عدالت نہیں ہوتی اور جمہوریت کی تقویت کی بات کرنا اور ووٹ کے تقدس کی بات کرنا کسی طرح بھی کسی قسم کی جارحیت نہیں، یہ ان کا موقف ہے، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف پورے شریف خاندان کے ساتھ سپریم کورٹ میں بھی پیش ہوئے، متنازعہ جے آئی ٹی میں بھی پیش ہوئے اور اس کے بعد نیب عدالت میں جتنی کارروائی ہوئی۔ اس میں بھی پیش ہوئے، نوازشریف کی اہلیہ لندن میں زیرعلاج ہیں، اس لئے وہ لندن گئے تھے۔ نوازشریف پاکستان سے کیوں جائیں گے جس پاکستان کو انہوں نے اتنے زیادہ تحفے دیئے۔ عوام کی خدمت کی، محبت کی، سی پیک دیا، ملک کو اندھیروں سے نکالا، ملک کو دیوالیے سے نکالا، لوگوں کی دن رات محنت کر کے خدمت کی، وہ کیوں پاکستان چھوڑ کر جائینگے۔ ان کے ساتھ تو پاکستان کی پوری عوام کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف تیسری دفعہ ملک کے منتخب وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے ملک کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔ اس سے زیادہ ان کو سکیورٹی دینی چاہئے اور عمران خان کو خود اپنے پرٹوکول کی وجہ سے یہ یاد نہیں رہتا کہ سکیورٹی اور پروٹوکول میں کیا فرق ہے۔ نوازشریف پاکستان کے لئے سب سے اہم شخصیت ہیں۔ پاکستان کا سرمایہ ہیں، اس سے زیادہ سکیورٹی ان کو دینی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ اب اس احتساب سے کوئی نہیں بچ سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو اصل چور ہیں۔ اب ان کا کوئی ٹھکانا نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv