تازہ تر ین

تحریک لبیک یا رسول اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺکے مرکزی سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ ہم لولے لنگڑے مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں ،ہماری مذاکراتی کمیٹی وزیر داخلہ احسن اقبال سے نیچے کسی سے ملاقات نہیں کرے گی۔
پارلیمنٹ کے سامنے ختم نبوت دھرنے کے شرکا اور صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 3 نومبر کوآزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال ہوگی تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے،ہر تاجر اپنی دکان بند کر کے اپنے ایمان اور ختم نبوت کی شان پر گواہی دے گا۔ انہوں نے کہاکہ تمام چیمبرز آف کامرس اور ٹریڈ یونین سے اپیل ہے کہ وہ تجارتی مراکز بند کرکے عقیدہ ختم نبوت کے ساتھ اپنی ایمانی وابستگی کا ثبوت دیں۔ انہوں نے حکومت اور اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور زرداری کی عقیدہ ختم نبوت کے ایشوپر خاموشی کئی سوالات جنم دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا میرے پرسنل سیکرٹری مولانا ذوالفقار علی جلالی کو ختم نبوت دھرنا کے قریب سے صبح 10 بجے اغواکر لیاگیا اگر انہیں کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہو گی ۔دریں اثنا تحریک لبیک کےرہنما مولانا عبد الرشید اویسی نے تمام شرکا دھرنا سے قائد تحریک ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے لئے بیعت وفا لی ۔ دوسری طرف لاہور، قصور، فیصل آباد، گجرات، سیالکوٹ میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 3نومبر بروز جمعتہ المبارک آزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں شٹرڈاﺅن ہڑتال ہوگی، تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے، ہر تاجر اپنی دوکان بند کرکے اپنے ایمان اور ختم نبوت کی شان پر گواہی دے گا اور تمام چیمبرز آف کامرس اور ٹریڈ یونین سے اپیل کی ہے کہ وہ تجارتی مراکز بند کرکے عقیدہ ختم نبوت کے ساتھ اپنی ایمانی وابستگی کا ثبوت دیں۔ اس روز ہزاروں مساجد میں ختم نبوت دھرنا کی حمایت اور مطالبات کی منظوری کیلئے قراردادیں منظور کی جائیں گی اور جمعہ کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ مختلف چوکوں اور شاہراہوں پر دھرنے دیئے جائیں گے۔ پرنسپل سیکرٹری مولانا ذوالفقار علی جلالی کو ختم نبوت دھرنا کے قریب سے صبح دس بجے اغوا کرلیا گیا ہے اگر انہیں کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔ دھرنے میں شہید ناموس رسالت حضرت غازی علم الدین شہیدؒ کے عرس کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ ادھر لاہور بابو صابو انٹر چینج پر چوتھے دن بھی دھرنا جاری رہا اس کے علاوہ قصور، مظفر آباد، میرپور، کراچی، سندھ، ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان، فیصل آباد، گجرات، نارووال، تلہ گنگ، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بھی جاری رہا۔ دریں اثنا جمعیت علماءپاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی ہدایت پر جمعیت علماءپاکستان (نورانی) کا اعلیٰ اختیاراتی وفد جے یو پی سپریم کونسل کے چیئرمین پیر سید ناصر جمیل ہاشمی کی قیادت میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کی طرف سے جاری ڈی چوک کے دھرنے میں پہنچا جن کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv