تازہ تر ین
kismer

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

سری نگر(ویب ڈسک)میں بھارتی فوج کے مظالم ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے اور اب ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے علاقے میں کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی بھی لی جس میں عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی میں 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن ا?ف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہری ا?بادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔
..



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv