تازہ تر ین
miltry accedmy

کابل میں فوجی اکیڈمی کے باہر خودکش حملے میں 15 کیڈٹ ہلاک

افغان میڈیا کے مطابق کابل کی مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی سے جیسے ہی کیڈٹس کی بس روانہ ہوئی حملہ آور نے اکیڈمی کے گیٹ پر ہی خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں بس میں موجود 15 کیڈٹس ہلاک ہوگئے۔ترجمان افغان وزارت دفاع نے کیڈٹس کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ کیڈٹس کا تعلق داو¿د خان ملٹری اکیڈمی سے تھا جو ٹریننگ کے لیے آئے ہوئے تھے۔واضح رہے 24 گھنٹوں کے اندر یہ افغانستان میں تیسرا خودکش دھماکا تھا، گزشتہ روز 2 مختلف مساجد میں خود کش حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد کی اموات ہوئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv