تازہ تر ین
Hajaam

دنیا کی سب سے بڑی نام نہارجمہوریت بھارت میں حجام کیساتھ شرمناک اقدام

لاہور (خصوصی رپورٹ) قانون کے محافظوں نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ حکم عدولی کی پاداش میں سیشن عدالت نے 152پولیس افسران و اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سیشن عدالتوں میں قتل‘ ڈکیتی‘ حدود سمیت دیگر نوعیت کے زیرسماعت مقدمات میں گواہی اور ملزموں کی طلبی کے سمنوںکی تعمیل نہ کرنے کی پاداش میں تھانہ باٹاپور‘ تھانہ ستوکتلہ‘ تھانہ مانگامنڈی‘ تھانہ برکی‘ تھانہ شاہدرہ‘ تھانہ شادمان سمیت 21مختلف تھانوں کے ایس ایچ او‘ سب انسپکٹر اے ایس آئی اور اہلکاروں سمیت 152پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ سیشن عدالتوں کی جانب سے سی سی پی او لاہور کو مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان کی غفلت کی وجہ سے مقدمات التواءکا شکار ہو رہے ہیں جبکہ عدالتی وقت بھی ضائع ہو رہا ہے۔ مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیشن عدالتوں سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ملزموں اور گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کئے جا رہے ہیں مگر پولیس اہلکاروں کی جانب سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا جو نہایت نامناسب عمل ہے۔ مراسلہ میں سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں کی عدالتوں میں ریکارڈ اور گواہوں سمیت حاضری کو یقینی بنایا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv