تازہ تر ین
shoaib-sania

ازدواجی زندگی کے میدان میں کون ڈرتا ہے ،ثانیہ یا شعیب ،دیکھیں دلچسپ خبر

دبئی (ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بھی روایتی شوہروں کی طرح بیوی سے ڈرنے والے شوہر نکلے۔کرکٹر شعیب ملک، وقار یونس اور رمیز راجہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کافی خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور جب اس دوران شریک حیات کی بات چلی تو شعیب ملک کی حس مزاح پھڑک اٹھی۔شعیب ملک سے جب بیوی سے متعلق سوال کیا گیا تو سابق کپتان نے ہنستے ہوئے کہا کہ بیوی سے اتنے ہی ڈرتا ہوں جتنا سب ڈرتے ہیں۔قومی کرکٹر نے بتایا کہ وہ کھانا کم کم کھاتے ہیں لیکن 6 سے 7 بار کھاتے ہیں۔شعیب ملک سے جب پوچھا گیا کہ ان کی فٹنس کی وجہ بیوی تو نہیں تو اس پر بھی کرکٹر نے شگوفہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ ارے نہیں وہ تو ان فٹ ہونے کی وجہ ہوتی ہے۔ اور تو اور شعیب ملک نے انٹرویو لینے والے کوبھی نہ بخشا اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ رمیز بھائی ایسا انٹرویو تو امریکی ویزے کے لیے بھی نہیں ہوتا



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv