تازہ تر ین

ملکی سیاست میں بڑی تبدیلی کے اشارے مل رہے ہیں


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) میاں نواز شریف پر تیسری فرد جرم عائد ہو گئی۔ اب دوسرے سیاستدانوں کی بھی باری آنے والی ہے۔ ریاض پیرزادہ نے پریس کانفرنس میں صاف کہہ دیا میاں نواز شریف نہ منظور، شہباز شریف منظور۔ معروف صحافی وتجزیہ کار خالد چودھری نے چینل ۵ کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں کوئی بڑی تبدیلی ہونے جا رہی ہے۔ میاں نواز شریف پر تیسری فرد جرم بھی عائد ہو چکی اس سے قبل انکے داماد اور بیٹی پر فرد جرم عائد ہو چکی۔ شریف خاندان کے خلاف کیس کھل جانے سے دکھائی دیتا ہے کہ اب سیاستدانوں اور امراءکے خلاف بھی کرپشن کرنے پر مقدمات قائم ہونے جا رہے ہیں۔ جسٹس منیر سے لے کر بھٹو تک یہی عدالتیں تھیں آج ان پر اعتراضات کیوں اٹھائے جا رہے ہیں۔ ریاض پیرزادہ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہہ دیا شہباز شریف منظور، نواز شریف نا منظور، ذوالفقار کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ کا پی پی پی جانا، ن لیگ کیلئے بڑا جھٹکا ہے۔ معروف تجزیہ کار ارشاد عارف نے کہا ہے کہ ان میں کچھ شک نہیں کہ شریف فیملی اس وقت عدالتی گھیراﺅ میں آ چکے ہیں اب ان پر مقدمات چلنے ہی چلنے ہیں۔ حکومتی پارٹی کے اندر دراڑیں دکھائی دے رہی تھیں۔ اس کے علاوہ اب ان کے خاندان میں بھی دراڑیں پڑتی نظر آ رہی ہیں۔ وفاق اور صوبوں میں ایک ہی خاندان کی حکومت ہے جو گزشتہ 30 سالوں سے چلی آ رہی ہے۔ شریف خاندان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا اور مٹھائیاں بانٹی ہیں ان کے خلاف قانونی طریقے سے احتساب ہو رہا ہے آج ان کی باری ہے کل دوسروں کی باری آنے والی ہے۔ کھوسہ صاحبان، پی پی پی شامل ہوئے ہیں یہ جس پارٹی میں گئے ہیں اسکا چھٹا نمبر ہے پی پی پی ختم نہیں ہو گی اس میں لیڈر کا فقدان ہے بلاول پر ذمہ داری کا سایہ نہ پڑتا تو وہ اچھا اٹھ سکتا تھا۔ اس وقت زمانہ بہت آگے نکل گیا ہے ہمارے 50 فیصد لوگ اس وقت میڈیا سے جڑے ہوئے ہیں جہاں بجلی نہیں ہے وہاں لوگ سولر لگا کر خبریں سن رہے ہیں افغانستان میں سی آئی اے بیٹھی ہے اور تمام ایجنسیاں وہاں موجود ہیں اس کے باوجود وہ اتنے عرصہ تک اسے بازیاب نہیں کروا سکے ہمارے یہاں آتے ہی ہم نے چار دنوں میں پکڑ کر دکھا دیا۔ امریکہ اپنی ناکامی چپھانے کیلئے ہم پر الزام لگا رہا ہے۔ امریکہ اب سمجھ چکا ہے کہ ہمارا اور انکا دشمن ایک ہے۔ تجزیہ کار امجد اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کی غیرموجودگی میں ان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے اس سے محسوس ہوتا ہے کہ سپریم کورٹ کے دیئے گئے ٹائم فریم پر یہ مقدمہ کسی منطقی انجام پر ضرور پہنچ جائے گا۔ ریاض پیرزادہ اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شہباز شریف پارٹی کو ٹیک اوور کریں۔ ریاض پیرزادہ قومی اسمبلی میں بننے والے فارورڈ بلاک کے چیف ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پی پی پی اپنے الیکٹی بیل پر انحصار کرتی ہے۔ تحریک انصاف کو آگے بڑھنے کا موقعہ ملا تھا لیکن وہ اب بھی اپنے الیکٹی بیل کا اعتماد کررہی ہے ٹرمپ نے امریکی فیملی کو بازیاب کرانے پر ہماری تعریف کی ہے۔ تجزیہ کار سعید اظہرنے کہا ہے کہ شریف خاندان میں ابھی دراڑ واضع نہیں ہوئی۔ والی بات کے ثابت ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا۔ میاں نواز شریف کے پاس اس وقت صرف ایک آپشن ہے کہ وہ ملک میں رہیں، مقدمات کا سامنا کریں اور سیاسی میدان میں رہ کے عوام کے ساتھ رابطہ برقرار رکھیں۔ ایک وقت آتا ہے جب اسٹیبلشمنٹ درمیانہ راستہ بند کر دیتی ہے ایسا ممکن دکھائی نہیں دیتا کہ فوج انہیں کہے گی کہ آپ آئیں اور بیٹھ جائیں۔ پی پی پی ایک سیاسی پارٹی تھی ہے اور رہے گی آصف زرداری نے آ کر اس کے فینو مینا کو نقصان پہنچایا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv