تازہ تر ین
Pakhockeyplayersasiangamesphotoafp

ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پاکستان کی رسائی کے امکانات معدوم

 لاہور: ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی فائنل میں رسائی کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکا کے مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز سپر فور رائونڈ میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوا، میچ کے پہلے کوارٹر کے آخری لمحات میں گرین شرٹس کی جانب سے اعجاز احمد نے خوبصورت فیلڈ گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی ، اگلے دو کوارٹرز میں جنوبی کورین ٹیم نے مقابلہ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم کامیابی نہ مل سکی۔چوتھے کوارٹر میں جنوبی کوریا نے گول کرتے ہوئے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، پاکستانی فارورڈز گول کرنے کے کئی یقینی مواقع کو کارآمد نہ بنا سکے اور مقابلہ ایک ایک گول سے برابری کی سطح پر اختتام پذیر ہوا۔ میچ کے بہترین گول کا ایوارڈ اعجاز احمد کو ملا جبکہ پاکستان کے محمد رضوان سینئر کو شاندار کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں ملائیشیا نے پاکستان کو 3-2 سے شکست دی تھی جبکہ پول میچز میں پاکستان نے میزبان بنگلہ دیش کو 7-0 سے آئوٹ کلاس کیا تھا، جاپان کے خلاف دوسرا میچ 2-2 سے برابر رہا تھا جبکہ تیسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv